Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 11, 2021

پیٹرولیم ‏ مصنوعات ‏کی ‏ مہنگائی ‏کے ‏ خلاف ‏کانگریس ‏کا ‏ احتجاجی ‏ مظاہرہ ‏. ‏. ‏

لال گنج،اعظم گڑھ۔. اتر پردیش /صدائے وقت /عبد الرحیم صدیقی /11 جون 2021. 
==============================
پٹرول ڈیزل،گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مختلف دقتوں کو لیکر آج کانگریس کے کارکنان نے بلاک لال گنج کے صدر احمر وقار کی صدارت میں صدر جہوریہ ہند کے نام چار نکاتی مانگ ایس ڈی ایم لال گنج پنکج کمار کو دیا۔
جس میں پٹرول،ڈیزل،گیس،کی قیمتوں کو کم کرنے،دیو گاؤں سے لال گنج تک سڑک کو بنوانے،لال گنج حلقہ میں بجلی کے مخدوش تاروں کو بدلنے،لال گنج کے بھیرہ موڈ پر اور بسہی دیو گاؤں سڑک پر انڈر پاس بنانے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نہال خان،جاوید احمد،شیلا بھارتی سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔