Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 23, 2021

دلت نوجوان سے شادی کےبعد مسلم عورت کی پٹائی،.. . بارہ بنکی پولیس نے3افرادکوکیاگرفتار

متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بشمول تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ منگل کی رات کو ہی ان میں سے 3 کو گرفتار کرلیاگیا۔
بارہ بنکی.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /23 جون 2021. 
============================
بارہ بنکی ضلع میں ایک مسلم لڑکی نے ایک غیر مسلم دلت لڑکے سے شادی کرلی. جس سے لڑکی کے اہل خاندان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا.. 
پچھلے ہفتہ میں یہ واقعہ پیش آیاہے اور متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بشمول تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ منگل کی رات کو ہی ان میں سے 3کوگرفتارکرلیاگیا۔متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ”میری مرضی کے مطابق میں نے ایک نوجوان کے ساتھ گاؤں کی مندر میں شادی کرلی ہے۔ پیر کے روز میرے چچا نے مجھے گھر بلایا اور دیگر رشتہ داروں نے جوتوں‘ چپل او رلاٹھیوں سے میری پیٹائی کی۔
شروعات میں انہوں نے میرے بال کاٹے پھر بعد میں میرا سارا سر منڈوادیا۔ انہوں نے مجھے گھر میں بند بھی کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی“۔مذکورہ عورت نے بتایاکہ اس کے والدین کی موت ہوگئی ہے اور اس کے بھائی بہن نہیں ہیں۔ اس کے بموجب 22سالہ اس عورت نے 19جون کے روز اسی گاؤں کے ایک دلت شخص سے شادی کرلی
بارہ بنکی سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) یمونا پرساد نے کہاکہ 3 لوگوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”عورت کے دوچچا اور ایک رشتہ کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ دیگر پانچ ملزمین فرار ہیں۔ دیگر ملزمین کی تلاش بھی ہم کررہے ہیں“۔
انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ جوڑا اپنے ذاتی مکان میں اب رہ رہا ہے اور انہیں سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔پولیس نے اس عورت کے فیملی ممبرس کے خلاف ائی پی سی کے کئی دفعات کے علاوہ وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔بارہ بنکی ضلع مجسٹریٹ ادرش سنگھ نے کہا کہ اگر مذکورہ جوڑے کو کوئی معاوضہ مل سکتا ہے تو انتظامیہ اس کا بھی جائزہ لے۔اور متاثرہ کی مدد کی جائے