Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 25, 2021

وائرس کی تیسری لہر، ڈیلٹا پلس ویریئنٹ پر ایکشن میں مرکز ، 8 ریاستوں کو خط لکھ کر بتایا کیا کیا کریں تیاری


مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ اضلاع اور گروپ میں فوری روک تھام کے بندوبست کئے جائیں ۔ اس میں بھیڑ اور لوگوں کو آپس میں ملنے جلنے پر روک ، بڑی سطح پر ٹیسٹنگ ، فوری ٹریسنگ اور ساتھ ہی ترحیجی بنیاد پر ویکسین کوریج شامل ہیں ۔
نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /25 جون 2021. 
==============================
: کورونا وائرس کے نئے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کو ویریئنٹ آف کنسرن اعلان  کرنے کے بعد جمعہ کو مرکزی حکومت نے آٹھ ریاستوں کو خط لکھ کر اہم ہدایات دی ہیں ۔ مرکز نے آندھرا پردیش ، گجرات ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، پنجاب ، کرناٹک ، راجستھان اور تمل ناڈو کو خط لکھ کر ہدایات دئے ہیں ۔ مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ اضلاع اور گروپ میں فوری روک تھام کے بندوبست کئے جائیں ۔ اس میں بھیڑ اور لوگوں کو آپس میں ملنے جلنے پر روک ، بڑی سطح پر ٹیسٹنگ ، فوری ٹریسنگ اور ساتھ ہی ترحیجی بنیاد پر ویکسین کوریج شامل ہیں ۔
مرکز نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میں پازیٹیو لوگوں کے نمونے انساکوگ کی نامزد لیباریٹریوں کو فورا بھیجیں ۔ ریاست وار سطح پر ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کی موجودگی کچھ اس طرح ہیں ۔ تمل ناڈو ( مدورئی ، کانچی پورم اور چنئی ) ، راجستھان ( بیکانیر) ، کرناٹک ( میسور ) ، پنجاب ( پٹیالہ، لدھیانہ ) جموں و کشمیر ( کٹرا) ، ہریانہ ( فرید آباد) ، گجرات ( سورت) آندھرا پردیش ( تروپتی )۔
کیا ہے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ
ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ یا بی 1.617.2 کا میوٹیشن ہے ۔ اس نے کے 417 این اسپائک میوٹیشن پر ماسٹرنگ کرکے ڈیلٹا پلس ویرئنٹ بنایا ہے ۔ ہندوستان کے محکمہ صحت کے ذریعہ اس ویریئنٹ میں دو تشویشناک باتیں دیکھی گئی ہیں ۔ پہلی کہ اس کے انفیکشن کی رفتار زیادہ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ مونوکلونل اینٹی باڈی علاج کا مقابلہ بھی کرسکتا ہے ۔ مونوکلونل اینٹی باڈی تھیریپی کا ٹرائل ہندوستان میں حال ہی میں ہوا ہے ۔ کورونا کے مائلڈ اور ماڈریٹ مریضوں کے علاج میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
عالمی صحت تنظیم کی بھی نظر
عالمی صحت تنظیم نے بھی اس ویریئنٹ کو زیادہ متعدی پایا ہے اور اس کو لے کر وہ ایک ایڈوائزری بھی جاری کرنے کی سوچ رہی ہے ، لیکن ان سب کے درمیان ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے خلاف بھی ہمیں وہی احتیاط برتنی ہوں گی ، جنہیں پہلے فالو کیا گیا ہے ۔ ماسک ، سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے جیسے پروٹوکول اب بھی کارگر رہیں گے ۔