Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 8, 2021

الفلاح ھاسپیٹل کو جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کی جانب سے گرانقدر تحفہ......

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /8 جون 2021. 
==============================
بلریا گنج.. جماعت اسلامی ہند خدمت خلق کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے. تعلیم، صحت اور معیشت کے میدان میں جماعت کی خدمات سے سب لوگ واقف ہیں. جب سے کورونا کی وبا آئی اور پورے ملک میں شدید مسائل پیدا ہوئے، جماعت کے کارکنان اور وابستگان نے مختلف علاقوں میں قابل تحسین خدمات پیش کی اور مسلسل کر رہے ہیں.
جماعت اسلامی یوپی مشرق بھی محترم امیر حلقہ ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی صاحب کی قیادت میں لائق ستائش خدمات انجام دے رہی ہے. مراکز صحت کو مضبوط اور مستحکم کر رہی ہے اور ہر طرح کا تعاون پیش کر رہی ہے. الفلاح ھاسپیٹل بلریا گنج  کو اس سے قبل دواؤں کا عطیہ بھجوایا تھا اور آج جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کی جانب سے دو آکسیجن کنسینٹریٹر اور دس آکسیجن سلنڈر کا قیمتی عطیہ موصول ہوا.
اس موقع پر ناظم ضلع اعظم گڑھ مولانا عتیق الرحمن اصلاحی صاحب اور ان کے معاون جناب طاہر جمال صاحب موجود تھے. الفلاح ھاسپیٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر احمد صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ھاسپیٹل کی خدمات سے روشناس کرایا. امیر مقامی جماعت اسلامی جامعة الفلاح مولانا محمد عمران فلاحی صاحب کی دعا پر کاروائی اختتام پذیر ہوئی. پروگرام کا آغاز ڈاکٹر حافظ اسرار احمد فلاحی صاحب کی تلاوت سے ہوا اور ڈاکٹر عارف محفوظ صاحب نے کنڈکٹ کیا. اپنے تاثرات میں مولانا عتیق الرحمن اصلاحی صاحب نے ھاسپیٹل کی خدمات کو سراہا اور جماعت کی طرف سے ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی.