Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 8, 2021

‎ایم آئی ایم پارٹی کے اترپردیش کے ایگزیکیٹیو ممبر وصی صدیقی نے ورکنگ کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پریس نمائندوں کے سامنے اعلان۔

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /8جون 2021. 
==============================
سرائمیر..  اعظم گڑھ ضلع میں ایم آئی ایم کو سیاسی اعتبار سے ایک جھٹکا اس وقت لگا جب سماجی کارکن و صحافی وصی صدیقی نے پارٹی کے عہدے و رکنیت سے استعفے کا اعلان کر دیا.   ضلع اعظم گڑھ کے پارٹی صدر اور وصی صدیقی کے مابین ان بن  کچھ دنوں  سے جاری تھی  ۔اس تنازعہ کی وجہ سے وصی صدیقی نے 8 جون ، 2021 کو اپنی سرامیر رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی سے  استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔  
انھوں نے کہا کہ 9 مہینوں تک میں  نے پوری ریاست اتر پردیش کا دورہ کرکے پارٹی کے مشن کو عوام تک پہنچایا اور میں نے بہت سارے لوگوں کو پارٹی سے جوڑا.. مگر پارٹی میں مجھے نظر انداز کیا گیا ، اس طرح سے میری عزت کو ٹھیس پہنچی ، میرے ضمیر کو تکلیف پہنچی اور میں ایم آئی ایم پارٹی اور ریاستی ایگزیکٹو کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔