Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 9, 2021

بی پی ایس میں کامیاب بچیاں قوم کے لئے مشعل راہ ‏. ‏. ‏

محکمہ اقلیتی فلاح کے زیر نگرانی حج بھون میں چلنے والے کوچنگ سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے 49 بچے اور بچیوں نے اپنے مستقبل کی اڑان طے کی
پٹنہ ،... سیماب اختر /صدائے وقت /10 جون 2021 
==============================
یونین پبلک سروس کمیشن کے بعد اگر کوئی مقابلہ جاتی امتحان سب سے زیادہ جد وجہد والا مانا جاتا ہے تو وہ ہے بہار پبلک سروس کمیشن یعنی بی پی ایس سی، 64 ویں مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کل 1454 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، اس میں 100 مسلم امیدواروں بھی کامیاب ہوئے ہیں، مسلم امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 7 فیصد رہا، اور اس میں محکمہ اقلیتی فلاح کے زیر نگرانی حج بھون میں چلنے والے کوچنگ سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے 49 بچے اور بچیوں نے اپنے مستقبل کی اڑان طے کی، نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں آسماء خاتون کا نام سر فہرست ہے جن کا تعلق پٹنہ سے ہی ہے انہوں نے حج بھون میں شب و روز کی انتھک محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے یقیناً ایسی بچیاں قوم و ملت کے لیے مشعل راہ ہیں جنہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حوصلہ اگر بلند ہو تو مشکل سے مشکل منزل کا حصول ناممکن نہیں ہے، ہمارا سماج سے بات کرتے ہوئے زیادہ تر بچیوں نے کہا کہ حج بھون کی کوچنگ سے خاطر خواہ فائدہ ملا، ڈی ایس پی کے لیے منتخب ہوئ رضیہ سلطانہ نے بتایا کہ ماک انٹرویو کے لیے انہوں نے حج بھون کا رخ کیا اور وہاں کے اساتذہ سے بھرپور تعاون ملا، رشدہ رحمان اور شفق توفیق بتاتی ہیں کہ ایک ماہ تک حج بھون میں رہ کر تیاری کی جس کا فائدہ ملا اور وہاں کے تعلیمی نظام، کوچنگ کے انتظامات سے بہت مدد ملی، سیتامڑہی سے تعلق رکھنے والی صبیحہ صدف سعدیہ بی پی ایس سی کی تیاری میں مصروف تھی لیکن جب انکا مینس فائنل ہوا تو صدف نے انٹرویو کی تیاری کے لیے حج بھون کا رخ کیا اور ماک انٹرویو کی تیاری میں مصروف ہوگئی وہ کہتی ہیں کہ وہاں کے جو بھی منتظم ہیں وہ ہر بچے کا اپنوں کی طرح خیال رکھتے ہیں ہم محکمہ اقلیت فلاح کے شکر گذار ہیں کہ اس طرح کے تعاون سے امیدیں اور بھی بڑھ جایا کرتی ہے وہ اپنی کامیابی کے بعد ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے،حیدرآباد میں رہ کر تیاری کرنے والی نازنیں اکرم نے کہا کہ ماک انٹرویو کے لئے انہیں حج بھون سے بہت تعاون ملا، پڑھنے پڑھانے کا خوبصورت ماحول ہے لائبریری سے لیکر ہر طرح کی مدد ہر وقت دستیاب ہوا کرتی ہے قوم کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس فری کوچنگ سے استفادہ لینا چاہیے، نورجہان نے کہا کہ میں نے پی ٹی کے رزلٹ کے بعد ہی حج بھون کا رخ کیا مینس اور انٹرویو کے لئے نیک نیتی سے محنت کی ضرورت کی ہر شئی وہاں دستیاب ہے بچوں کو اپنی اسٹڈی کے لیے کہیں باہر جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ سب لوگ مددگار ثابت ہوۓ ہیں، رقیہ نے بتایا کہ حج بھون کی کوچنگ میں 24 گھنٹے ہرامیدوار کے لیے لائبریری کی خدمات حاصل ہوتی ہے میرے لیے ماک انٹرویو کی تیاری مددگار ثابت ہوئ اور میں کامیاب ہوگئی، فوزیہ غزل نے ہمارا سماج سے بتایا کہ حج بھون میں فرحان سر اور سی ای او راشد حسین کی نگرانی سے خاطرخواہ فائدہ پہونچا اور آج میں اس مقام پر ہوں،سیما خاتون اپنی کامیابی سے بہت خوش ہیں انہوں نے کہا کہ حج بھون کی کوچنگ کا بڑا رول رہا ہے میری کامیابی میں، اب ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اور بھی بچیاں بی پی ایس کے لیے آگے آۓ فری کوچنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا نام روشن کرے، معصومہ خاتون کی کامیابی کی کہانی تو اور بھی زیادہ سبق آموز ہے زچگی کے محض 12 دن بعد ہی وہ اپنی بچی کے ساتھ مینس اور ماک انٹرویو کی تیاری کے لیے حج بھون پہنچ گئی بچے کی پیدائش کے بعد ایسے بھی ڈاکٹر آرام کا مشورہ دیتے ہیں لیکن ان کا حوصلہ اس قدر بلند تھا کہ جسمانی کمزوری نے ان کے ذہن و دماغ پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے دی.
سیماب اختر 
9199112324.