Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 9, 2021

اعظم خان رو بصحت، گردوں کے انفیکشن میں آئی کمی، ہٹایا گیا آکسیجن سپورٹ. ‏


لکھنو.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /9 جون 2021. 
==============================
لکھنو کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی صحت میں سدھار ہو رہا ہے. انھیں اب آکسیجن سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے. جانچ رپورٹ میں گردے کے انفیکشن میں بھی کمی آئی ہے.. 
گردے و پھیپھڑوں کے انفیکشن کنٹرول میں ہیں. ان کی حالت مستحکم ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم علاج میں لگی ہے. اعظم خان اور انکے بیٹے عبد اللہ اعظم دونوں کی کورونا رپورٹ نیگیٹو ہو گئی ہے. 
واضح ہو کہ رام پور سے ممبر پارلیمنٹ و سابق وزیر اعظم خان اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں اور سیتا پور جیل میں قید تھے.. انھیں کورونا انفیکشن  کیوجہ سے لکھنو کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا.. ابھی وہ زیر علاج ہیں. اس دوران کئ بار ان کی طبیعت تشویشناک حد تک بگڑ گئی تھی.