Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 17, 2021

جماعت اسلامی ہند جلگاؤں نے ہفتہ ماحولیات منایا. ‏. ‏


جلگاؤں،.. مہاراشٹر /صدائے وقت / 17 جون2021 (اسید اشہر). 
==============================
جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کے وفد نے کارپوریشن میئر محترمہ جئے شری مہاجن سے ملاقات کی اور انہیں جماعت کے ہفتہ ماحولیات کا تعارف دیا۔ اس ملاقات میں شہر کے مختلف مسائل مثلاً سڑکیں، پانی اور ماحولیات کے موجودہ مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
 اس ملاقات کے دوران جماعت اسلامی ہند کے امیر مقامی شیخ سہیل امیر صاحب نے صدر بلدیہ کو ہفتہ ماحولیات کا مفصل تعارف دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہر میں شجر کاری اور ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں عوامی بیداری چاہتے ہیں تاکہ عوام صحتمند زندگی گزار سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت آکسیجن کا مسئلہ جس قدر سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اگر ہم نے شجرکاری کی مہم کو بڑے پیمانے پر نہ منایا تو ممکن ہے کہ آئندہ مستقبل میں آکسیجن کا مسئلہ مزید بھیانک روپ اختیار کر سکتا ہے۔ اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ آئندہ مستقبل میں آنے والے پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے آج ہی فکر مند ہو جائیں۔
  وفد میں موجود حلقہ خواتین کی مقامی ناظمہ نسرین محمود نے درخواست کی کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال سے بھی ماحول پراگندہ ہو رہا ہے۔ لہذا اس سلسلے میں بھی ٹھوس اقدامات کرنا چاہیے۔ 
   کارپوریشن میئر محترمہ جئے شری مہاجن نے جماعت کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جماعت کی اس طرح کی تمام سرگرمیوں میں نہ صرف ساتھ ہے بلکہ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ اور شجرکاری کی مہم میں جماعت سے تعاون کی درخواست کی.  
    اس وفد میں امیر مقامی سہیل امیر شیخ، عادل خان، نسرین محمود، شبانہ مشتاق، فرزانہ دیشمکھ وغیرہ شامل تھے۔