Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 18, 2021

موضع ‏ لکھمانپور ‏میں ‏ کرونا ‏ٹیکہ ‏ کاری ‏ کیمپ ‏کا ‏انعقاد ‏. ‏

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /18 جون 2021. 
==============================
ضلع اعظم گڑھ میں کوروناوائرس سے بچنے کے لیے حفظ ما تقدم کے طور پر بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا کام جاری ہے.. اسی کڑی میں آج پوئی بلاک کے تحت موضع لکھمانپور میں ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد ہوا.. 
دوپہر ایک بجے سے پوئی سرکاری اسپتال کے اہلکار گاؤں میں واقع مکتب تبلیغ الاسلام میں کیمپ کیے اور 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی ٹیکہ کاری کا کام شروع کیے.. اور شام 5 بجے تک کل 68 افراد کو ٹیکہ لگا جس میں 26 خواتین بھی شامل ہیں. 
اس موقع پر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی، محمد صادق، محمد طالب، زاہد خان، بھتو شیخ و گاؤں کے دیگر افراد موجود رہے.