Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 18, 2021

فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر اسرائیل کے زبردست حملے. ‏. ‏

نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع (ایجنسیاں) /19 جون 2021.. 
==============================
مقبوضہ فلسطینی اراضی میں اسرائیلی جاسوس طیاروں نے جمعے کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر بھرپور حملے کیے۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی فوج مختلف منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا چکی ہے ،،، ان منظر ناموں میں غزہ میں لڑائی کا دوبارہ شروع ہونا شامل ہے۔
اسرائیلی حملوں میں جبالیا پناہ گزین کیمپ، بیت لاہیا، شمال مغربی غزہ اور خان یونس کے علاوہ بعض علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی ،،، فلسطینیوں کی جانب سے مسلسل آتشی غبارے چھوڑنے کے جواب میں کی ہے۔
اسرائیلی نجی ٹی وی چینل "13 کے مطابق حالیہ طور پر قاہرہ میں موجود اسرائیلی وفد نے مصری انٹیلی جنس کے ذریعے حماس تنظیم کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی سے آتشی غبارے چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو غزہ میں ایک بار پھر آخری اسرائیلی جارحیت جیسی صورت حال نظر آئے گی۔