Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 4, 2021

ٹھیلے ‏پر ‏ سبزی ‏و ‏ پھل ‏ فروخت ‏ کرنے ‏ والوں ‏کو ‏ شہر ‏کے ‏ کھلے ‏ میدان ‏میں ‏ بھیجنے ‏پر ‏دکاندارو ‏کو ‏ اعتراض ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /4 جون 2021. 
============================== 
لاک ڈاؤن میں دکانوں کے کھولنے کی چھوٹ کے دوران ٹھیلے پر سبزی اور پھل فروخت کرنے والے لوگوں کو انتظامیہ کے ذریعے شہر کے ایک کھلے میدان میں بھیجا جا رہا ہے۔میدان میں ٹھیلا لگانے کے انتظامیہ کے فیصلے کو لیکر سبزی اور پھیل تاجر یونین کے صدر مونو سونکراورجنرل سیکریٹری توفیق احمد راعین نے جمعہ کے روز صنعت بیوپار منڈل کے ضلع صدر شرون جیسوال سے ملکر غریب ٹھیلا تاجروں کے مسائل سے آگاہ کرایا۔
بیوپار منڈل کے ضلع صدر شرون جیسوال نے بتایا کہ ٹھیلا لگانے والے تاجروں کے مسائل سننے کے بعد بیوپا منڈل کا وفد شہر کوتوالی میں سٹی مجسٹریٹ اور سی او سٹی سے ملاقات کر پورے معاملے سے آگاہ کرایا جس پر افسران نے اعلی افسران سے ملاقات کر جلد ہی کوئی دوسرا راستہ نکالنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مسٹر جیسوال نے بتایا کہ غریب دکانداروں اور ٹھیلا لگانے والوں کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ان کے ٹھیلے کو شہر میں لگوانے کی کوشش کی جائے گی جس سے ان کو پریشانی نہ ہو۔اس موقع پر اشوک موریہ،اجیت سونکر،راج بہادر سونکر،وشال گپتا،محمد وسیم،سونو سونکر،منشی سونکر،آزاد موریہ سمیت دیگر دکاندار موجود رہے۔