Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 4, 2021

برقراررہیں گے یوگی، اسی ماہ ہوسکتی ہے کابینہ میں توسیع. ‏.یوپی میں خطرہ مول لینے کو تیار نہیں بی جے پی ،

لکھنؤ... یوپی /صدائے وقت /ذرائع /،04؍ جون 2021. 
==============================
اترپردیش میں تنظیم یا حکومت میں قیادت کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں میدان پراترے گی۔ 
پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں اسی ماہ میں توسیع کی جاسکتی ہے، جس میں ذات پات اور علاقائی مساوات کے مطابق نئے چہروں کو جگہ دی جائے گی۔ کچھ موجودہ وزراء کو ہٹایا جاسکتا ہے اور کچھ کے محکمے بدلے جاسکتے ہیں۔پی ایم مودی کے قریبی سابق افسر چاہ اروند کمار شرما کو حکومت میں جگہ مل سکتی ہے۔ ان کو کچھ اہم ذمہ داری دینے کی بحث کافی دن سے جاری ہے۔ میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اترپردیش میں حکومت اور تنظیم کے مابین ہم آہنگی ضروری ہے اور اس کے لئے باقاعدگی سے میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا اگلے مہینے یوپی کا دورہ کریں گے۔ سنگھ اور بی جے پی قائدین کے متواتر دوروں اور ملاقاتوں کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔