Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 12, 2021

اسپتال کا کمرہ بند کرکے ڈاکٹروں اور اسٹاف نے خاتون کے ساتھ کیا انتہائی شرمناک کام، بیٹی نے اسمرتی ایرانی کو رو۔رو کر سنایا درد. ‏. ‏

ایک وارڈ میں رہنے والی لڑکی نے اپنی چالیس سالہ ماں کے ساتھ لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسنٹی ٹیوٹ کے اسٹاف  پر ریپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔.... 
لکھنؤ.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /13 جون 2021. 
=============+=========+======
لکھنو کے ڈارکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ  کے اسٹاف پر ایک خاتون کا ریپ اور اس کی مارپیٹ کا الزام لگا ہے۔ ایک وارڈ میں رہنے والی لڑکی نے اپنی چالیس سالہ ماں کے ساتھ لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسنٹی ٹیوٹ کے اسٹاگ پر ریپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کے ذریعے فریاد نہ سنے جانے پر اس نے اپنی آپ بیتی ضلع کے دورے پر آئیں اسمرتی ایرانی  کو سنائی ۔ اسمرتی ایرانی کی ہدایت پر ڈی ایم نے جانچ ٹیم تشکیل کرکے رپورٹ طلب کی ہے۔
شہر کے ایک وارڈ کی رہائشی خاتون کو گزشتہ چھ تاریخ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال گوری گنج میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون کی بیٹی نے بتایا کہ حالت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے اس کی ماں کو ڈاکٹر رامنوہر لوہیا اسنٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا۔ بیٹی کا الزام ہے کہ وہاں سات تاریخ کو اس کی ماں کو پہلے ایمرجنسی اور بعد میں چوتھی منزل کے بیڈ نمبر 41 پر داخل کر دیا گیا۔ اس کے بعد اہل خانہ کو باہر بھیج دیا گیا۔ کسی کو ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔ بہت درخواست کرنے کے بعد جب دو دن بعد وہ اپنی ماں سے ملی تو اس کی حالت نازک تھی۔ ملنے پر اس کی ماں نے ڈاکٹروں و اسٹاف کے ذریعے اسے مارنے پیٹنے کے ساتھ کچھ غلط کئے جانے کی بات کہی۔ اس کے بعد بیہوشی کی حالت میں جمعے کی رات کو وہاں سے چھٹی کراکر پھر سے ضلع اسپتال گوری گنج میں داخل کرایا گیا۔
سنیچر کے روز  اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پہنچی مرکزی وزیر سمریتی ایرانی  کو لڑکی نے بتایا، والدہ کے اسپتال میں  داخل کرانے کے بعد  جب کنبہ کے افراد صبح کے وقت مقدمہ درج کرنے کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس نے بھگا دیا۔ اسمرتی ایرانی نے بچی کی بات سننے کے بعد ڈی ایم ، ایس پی اور سی ایم او سے بات کرنے کے بعد اس معاملے میں کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔