Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 12, 2021

: سعودی عرب کا بڑا اعلان ، سال رواں صرف 60 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہی ہوگی حج کی اجازت

سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس سال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ سبھی یہاں کے شہری یا مقیم غیر ملکی ہوں گے ۔ ساتھ ہی ان سبھی کے پاس ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ۔

نئی دہلی /ریاض /صدائے وقت /ذرائع. /12 جون 2021 
==============================
سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس سال 60  ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ سبھی یہاں کے شہری یا مقیم غیر ملکی ہوں گے ۔ ساتھ ہی ان سبھی کے پاس ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ۔ سعودی عرب نے سعودی پریس ایجنسی کے ذریعہ سے ہفتہ کو یہ اعلان کیا ۔ اس نے حج اور عمرہ کی وزارت کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے ۔ گزشتہ سال سعودی عرب میں پہلے سے رہ رہے تقریبا ایک ہزار لوگوں کو ہی حج کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ 18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی ، جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے ۔ وزارت و عمرہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے ، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے ۔ وزارت حج نے کہا ہے کہ خواہشمند سعودی شہری ہوں یا سعودی عرب میں مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہو ۔ خواہشند صحت مند اور توانا ہو، کسی بھی قسم کی مستقل بیماریوں میں مبتلا نہ ہو ۔ توکلنا ایپ میں اس کا اسٹیٹس دو خوراکیں ، ایک خوارک کو 14 دن ہوگئے یا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے ظاہر ہو رہا ہو ۔
واضح ہو  کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حج سفر پر روک لگانی پڑی ہے ۔ عام طور پر ہر سال حج میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان شامل ہوتے ہیں ۔ تاہم کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال بھی باہر کے لوگوں کو اجازت نہیں دی گئی تھی اور امسال بھی نہیں دی گئی ہے ۔