Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 28, 2021

بارش کے پانی کو لیکر ہوئے جھگڑے میں چلی گولی ۔۔ ایک کی موت دو شدید زخمی ہوئے۔


اعظم گڑھ،جونپور قومی شاہراھ پر نوجوان کا کولی مار کر قتل،دو شدید زخمی،بارش کے پانی کو بہانے کو لیکر ہوا تھا جھگڑا۔
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداؠے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٽ۔/28 جون 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
اعظم گڑھ۔۔لال گنج۔۔۔۔۔ بردھ تھانہ حلقہ کے باوا پار بازار میں پنٹو تیواری ولد پتھرو تیواری باشندہ باوا پار کچھ لوگوں کے ساتھ بازار میں تھے تبھی اچانک کچھ لوگوں نے آکر اچانک ان پر گولی چلادی ا ور بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔۔جس میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔۔پنٹو تیواری  اور دیگر زخمیوں کو لوگ نزدیک کے اسپتال میں لے جاتے تب تک اُسنے دمِ توڑ دیا۔جب کہ دو اور کو ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔
اُدھر واقعہ کی خبر لگتے ہی موقع پر ایس پی سدھیر کمار سنگھ سمیت مقامی پولس و کئی تھانوں کی فورس پہنچ گئی۔پولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی۔
ضلع اسپتال میں پہنچے زخمیوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ بارش کے پانی کو بہانے کو لیکر پڑوسی آکاش تیواری وغیرہ سے چل رہا تھا۔یہی لوگ لام بند ہو کر پہنچے اور گولی چلا دی۔
وہیں ایس پی نے بھی پانی بہانے کو لیکر جھگڑے کے بات کہی۔اور کہا کہ حملھ ور کی تلاش میں چار پولس کی ٹیمیں لگا دی گئی ہیں۔