Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 28, 2021

اجلاس مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر۔۔۔

اجلاس مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر
 سوشل ڈسٹینسنگ اور کرونا تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی ابتدائی ممبر سازی کی جائے،
 اس کا بنیادی مقصد ملت کے ایک ایک فرد تک جمعیۃعلماء کا پیغام پہنچانا ہے :
مولانا حلیم اللہ قاسمی

 ممبئی۔۔مہاراشٽر ۔۔صداؠے وقت ۔۔پریس ریلیز  28؍جون 2021.
++++++++++++++++++++++(+++++++++++++
 جمعیۃعلماء ہند کے نئے ٹرم کی ممبر سازی کا اعلان آچکا ہے ، اور اس کے لئے ماہ جولائی کے اختتام کو آخری حد بھی مقرر کر دیا گیا ہے،جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے کارکنان بھی پوری دلجمعی کے ساتھ ممبر سازی مہم میں لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں ضروری ہدایات اور مشورہ کے لئے یہ میٹنگ بلائ گئ تھی ۔جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب کی علالت کی وجہ سے مولاناحافظ مسعود احمد حسامی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ) نے میٹنگ کی صدارت فرمائ ،جس میں پورے صوبے میں کرونا پروٹوکول کو سامنے رکھتے ہوئے ممبر سازی کے عمل میں تیزی لانے اور اس سلسلے میں در پیش مسائل کے حل کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ۔ 
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر سے جاری اخباری بیان میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ پورے صوبہ میں جمعیۃعلماء کی ممبر سازی کے فارم ریاستی دفتر سے روانہ کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے،اب تک 12؍لاکھ فار م ممبری صوبہ کے مختلف اضلاع کو روانہ کئے جاچکے ہیں ۔
مولانا نے یہ بھی کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی پابندیوں کے سبب تمام ہی طبقہ کےافراد گونا گوں حالات سے دو چار ہوئے ہیں،اور ابھی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے،مرحلہ وار کچھ راحت ملی ہے لیکن ماہرین کی پیش گوئیاں مستقبل کے لئے کچھ بہتر نہیں ہیں ، وائرس کی نت نئ شکلیں اور دیگر مہلک بیماریوں کی وجہ سے مستقبل قریب میں پابندیوں میں مزید سختی کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ان حالات میں ہر گھر ہر فرد تک پہونچنا ایک مشکل امر ہے ،اس دشواری کے پیش نظر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے مرکزی قیادت سے دو ماہ (یعنی 30؍ستمبرتک)کی مزید توسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔
مالی فراہمی کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء کےعہدیداران ،اراکین اور مخیرین حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا، جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے کارناموں کی تشہیر کرنے والے اخبارات اور شوسل نٹ ورکنگ بالخصوص وائرل نیوز لائیو جلگائوں کے ڈائریکٹر اور جمعیۃ علماء ضلع جلگائوں کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی اور ان کی ٹیم کے تئیں اظہار تشکر کیا گیا ،
مولانا نے مزیدکہا کہ جمعیۃعلماء ہندکی ریاستی اکائی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی کی نگرانی میں پورے ملک میں کی جارہی دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں ماخوذ 600 سے زائدملزمین کی قانونی امداد  جاری ہے اور لاک ڈائون کے باوجود حالیہ دنوں میں ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ سے دو ملزمین(محمد الیاس اور محمد عرفان) باعزت بری ہوئے جبکہ بنگلور شوٹنگ معاملہ سے نچلی عدالت نے اگر تلہ کے حبیب میاں کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ہے ،اسی طرح لاتور سے تعلق رکھنے والے ریاض الدین شیخ (بی ایس ایف،)فوجی جوان کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل ہوئی ہے ،نیز متعدد ملزمین کی پیرول پر رہائی عمل میں آئی ہے، ہمارے ملک کے عدالتی نظام سے واقف حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ یہ معمولی کامیابیاں نہیں ہیں ۔ہم جمعیۃ علماء کے اراکین ان تمام وکلاء، معاونین اور قانونی امداد کمیٹی کے نگران الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان مشکل حالات میں بھی اپنی خدمت کو جاری رکھتے ہوئے بے قصوروں کوجیل سے رہا کرانے کی کوشش کی۔
آخر میں ماضی قریب میں وفات پانے والےاکابر علماء کرام،اساتذہ دار العلوم دیوبند اور مسلم دانشوران کے لئے تعزیتی قرار داد منظور کی گئی اور ان کے لئے ایصال ثواب کیا گیا۔اور مریضوں کی شفا یابی کے لئے دعا کی گئی ۔میٹنگ کا آغاز قاری محمد ادریس انصاری (پونے ) کی تلاوت کلام پاک سے ہوااور اختتام مفتی محمد اسماعیل قاسمی (صدر جمعیۃعلماء مالیگائوں) کی دعا پر ہوا ۔
اس میٹنگ میں پورے صوبہ سے اراکین و مدعوئین خصوصی نے شرکت کی ،جن میںحافظ مسعود احمد حسامی(ناگپور)ڈاکٹر عبد المنان شیخ(سانگلی )مولانا اشتیاق احمد قاسمی (کاجو پاڑہ ،کرلا ،ممبئی)مولانامحمد ذاکر صدیقی (بیڑ)  گلزار احمد اعظمی(ممبئی)مولانا حلیم اللہ قاسمی (بھیونڈی) مفتی حفیظ اللہ قاسمی (بھیونڈی) مولانا محمد عارف عمری (وسئی ،پالگھر)حافظ محمد عارف انصاری(تھانے)مولانا عبد الصمد قاسمی (نالاسوپارہ،پالگھر)مفتی محمد اسماعیل قاسمی(مالیگائوں)مولانا عبد القیوم قاسمی(مالیگائوں)مشتاق احمد صوفی(دھولیہ)قاری محمدادریس انصاری (پونے)مفتی محمد محسن قاسمی (اورنگ آباد)مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی (پربھنی)اور مدعوئین میں مولانا عبد القیوم قاسمی (کاجو پاڑہ کرلا)مفتی محمد ہارون ندوی (جلگائوں)قاری محمد امین الدین جامعی (اورنگ آباد)مولانا عبد العظیم ندوی (آکولہ)حاجی محمد مکی سیٹھ(مالیگائوں) مولانا محمد زبیر قاسمی(پوئی ،ممبئی)مولانا محمد اسلم قاسمی (ملاڈ ،ممبئی) حاجی محمد قریش(نیرول ،نوی ممبئی ) وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔