Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 3, 2021

ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏و ‏پولس ‏سپریٹنڈ ‏نے ‏کو رونا ‏ٹیکہ ‏ کاری ‏کے ‏ کیمپ ‏کا ‏ کیا ‏ معائنہ ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /3 جون 2021. 
============================= 
صوبائی کمشنر برائے محکمہ اطلاعات و نشریات پر مود کمار تیواری کے آبائی گاؤں  شاہ پور کے تحت سرودے انٹر کالج میں منعقدکورونا ٹیکہ کاری پروگرام کا جمعرات کے روز ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران ٹیکہ کاری کیلئے قطار میں لگے لوگوں کو دیکھ ڈی ایم نے خوشی کا اظہار کیا۔اس دوران ایم او آئی سی ڈاکٹر شیام دھر نے بتایا کہ ٹیکہ کاری پروگرام میں 45سال سے زیادہ عمر کے 110لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور 150لوگوں کا جانچ کیلئے نمونہ لیا گیا ہے،ساتھ ہی کچھ علامت والوں کو اودیات تقسیم کیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے ٹیکہ لگوانے والوں سے کسی طرح کی پریشانی نہیں ہونے سے متعلق معلومات حاصل کیا۔انھوں نے گاؤں سیکریٹری راج کمار پانڈے سے پوچھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کتنی تعداد میں باہر سے لوگ گاؤں میں آئے جس پر سیکریٹری نے بتایا کہ 63لوگ باہر سے آئے ہوئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے صحت اہلکاروں کو ہدایت دیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے ٹیکہ لگوانے کیلئے اپیل کریں۔پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے گاؤں والوں سے کہا کہ کورونا کی لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،اس لئے ماسک کا استعمال کریں اور صاف صفائی کا خاص خیال کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر یادو،ڈاکٹر پرمود،پردیپ سروج،اے این ایم آشا دیوی،اماجینتی،ہمانشو سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔