Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 3, 2021

تیز ‏ رفتار ‏ موٹر ‏ سائیکل ‏بے ‏ قابو ‏ ہوکر ‏ گری ‏. ‏. ‏ تین سوار ‏ زخمی ‏. ‏. ‏ ایک ‏کی ‏ حالت ‏ سنگین ‏. ‏. ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /3 جون 2021. 
==============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے رام نگر چوراہے کے قریب تیز رفطار موٹرسائیکل کے بے قابو ہو گرنے سے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے بیلواں گاؤں کا رہنے والا اکھلیش کمار 21ولد لال بہادر گاؤں کے ہی منیش گوتم20ولدصوبے دار موٹرسائیکل سے قصبہ میں اپنے رشتہ دار کے یہاں سے آئے تھے۔بتاتے ہیں کہ واپسی میں ان کے ساتھ قصبہ کیکرپاشنکر محلے کے رہنے والے بلرام21بھی موٹرسائیکل پر سوار ہو گیا۔موٹرسائیکل سوار تینوں نوجوان مذکورہ چوراہے کے قریب پہنچے تھے کہ اسی دوران تیز رفطار کی وجہ سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک پر گر گئی اور تینوں زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بلرام کی حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔