Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 3, 2021

عمران پرتاپ گڑھی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ نامزد. ‏. ‏. ‏ ‏ ‏

نئی دہلی.. صدائے وقت/ذرائع /3جون2021 . 
============================== 
کانگریس نے شاعر عمران پرتا پ گڑھی کو پارٹی کے اقلیتی شعبہ کانیاسربراہ مقرر کیا ہے۔جمعرات کو پارٹی کی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے عمران پرتاپ گڑھی کو مقرر کیا۔
پرتاپ گڑھی نے ندیم جاوید کی جگہ لی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی پیشے کے لحاظ سے ایک شاعر ہیں اور انہوں نے گذشتہ کئی انتخابات میں کانگریس کے لیے اسٹارپرچارک کاکردار بھی ادا کیا ہے۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات میںانھوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر مرادآباد سے مقابلہ کیا حالانکہ انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔