Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 8, 2021

مخدوش ‏ سڑک ‏کو ‏لیکر ‏ تاجروں ‏کا ‏ احتجاجی ‏ مظاہرہ ‏.. ‏. ‏. ‏. ‏

اعظم گڑھ۔.. اتر پردیش /صدائے وقت / عبد الرحیم صدیقی /8جون 2021. 
==============================
اعظم گڑھ،بنارس قومی شاہراھ پر دیو گاؤں بازار سے محمد پور تک سڑک پوری طرح ٹوٹ چکی ہے معمولی بارش ہونے پر سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔بار بار متعلقہ افسران محکمہ سے زبانی اور کاغذی طور پر آگاہ کرنے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا۔آج آخر میں تنگ آکر  لال گنج کے تاجر سڑک پر اُتر گئے اور چکّہ جام کر دیا۔جس سے افرا تفری مچ گئی۔دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔جام کی خبر لگتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔
موقع پر لال گنج چوکی انچارج انل سنگھ نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر جام ختم کروایا۔اُسکے بعد تاجروں نے ایس ڈی ایم لال گنج پنکج کمار کو ایک عرضداشت دیا اور جلد از جلد سڑک کو بنوانے پر زور دیا۔
اس موقع پر اشوک پرجاپتی،وجے جیسوال،چندن سیٹھ،انل چوہان سمیت بڑی تعداد میں تاجر موجود تھے۔