Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 8, 2021

ویکسی ‏ نیشن ‏ مراکز ‏ پر ‏ لگائے ‏ گئے ‏کو رونا ‏کے ‏ٹیکے ‏. ‏

لال گنج،اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صدائے وقت /8 جون 2021. /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ. 
=============================
لال گنج بلاک کے کٹولی بزرگ گاؤں میں سی ایچ سی انچارج لال گنج ڈاکٹر منوج کمار کی صدارت میں ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا۔جس میں 97 لوگوں کو یہ ٹیکہ لگا۔اس موقع پر ڈاکٹر منوج کمار نے کہا کہ سماج کے سبھی لوگوں کو ویکسین ضرور لگا لینا چاہیے۔گاؤں گاؤں اور گھر گھر اسلئے یہ ٹیکہ لگایا جاتا ہے کہ سماج کے بڑے بزرگ سبھی لوگ اس موقع کا فائدہ اُٹھا لیں۔یہ کسی بھی طرح سے نقصان نہیں پہنچا تا ۔اس موقع پر ڈاکٹر منوج کمار کے ساتھ ریتا،نند کشور،منیش،ترنّم بانو،بی ایم سی،آنگن باڈی،لیکھپال،سیکریٹری کے ساتھ جابر شیخ،پردھان سہراب خان،شہاب الدین خان،عامر شیخ،محمد رافع،سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
==============================
تحصیل مینھ نگر کے پونی کلاں گاؤں میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جسمیں ایس ڈی ایم پرینکا پری درشنی،ڈاکٹر وائی کے رائے،سی ایچ سی انچارج،سمیت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے لوگ موجود تھے۔اس میں 44 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم نے کہا کہ اس کورونا دور میں سب لوگ ویکسین ضروری لگوائیں اور دوسروں کو بھی لگوانے پر زور دیں۔کوئی بھی باقی نہ رہے۔