Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 1, 2021

محمد پوربلاک کے تحت پھیٹی گاؤں میں گرجی گولی،ایک کی موت۔

اعظم گڑھ. اتر پردیش /صدائے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ /2 جون 2021. 
============================

محمد پوربلاک کے تحت   پھیٹی گاؤں میں گرجی گولی،ایک کی موت۔

ضلع کے تھانہ برده کے تحت فیٹی گاؤں میں صبح گولیوں کی آواز سے پورا علاقہ سہم گیا۔بائک سوار چھ بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔واردات  کو انجام دے کر سبھی بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔اِس کی جانکاری ہونے پر پولیس کے اعلیٰ آفسران موقع واردات پر پہنچ گئے ساتھ میں کئی تھانوں کی فورس بھی بلا لی گئی۔
واضح ہو کہ جونپور ضلع کے کیراکت تھانہ کے تحت امہیت گاؤں کا باشندہ بنٹی سنگھ اپنے دوست فیٹی گاؤں کے بی ڈی سی محمد اکمل سے ملنے اُسکے گھر آیا تھا ۔گھر کے دروازے پر بیٹھ کر وہ بات کر رہا تھا کہ اسی دوران بائک سوار چھ بدمعاشوں نے بنٹی سنگھ پر گولیوں کی بوچھار کردی جس سے موقع پر ہی بنٹی سنگھ کی  موت ہو گئی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ قتل انتخابی رنجش کی وجہ سے ہوا۔پولس سبھی پہلوؤں پر جانچ کر رہی ہے۔