Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

چوری ‏کی ‏پک ‏ آپ ‏ گاڑی ‏کے ‏ ساتھ ‏ تین ‏ ‏شاطر ‏چور ‏ گرفتار ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /2 جون 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف چل رہے مہم کے تحت دیر شب چندوک پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری کی پک اپ کے ساتھ تین شاطر چوروں کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان کے خلاف ضلع کے کئی تھانوں میں درجنوں مقد مہ درج ہے۔
          سی او چندوک.. تفصیل دیتے ہوئے. 

اس ضمن میں سی او کیراکت شبھم تودی نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر کی ہدایت پر دیر رات جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف چیکنگ مہم چلائی گئی۔دیر شب تھانہ انچارج چندوک سنجے کمار سنگھ فورس کے ساتھ علاقہ کا گست کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ شاطر چوروں کا گروہ چوری کی پک اپ لیکر کسی خریدار سے ملنے کیلئے نکلے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے دیر شب کوہرا خور پلیا کے قریب محاصرہ کر لیا۔کچھ وقت بعد پک اپ کو دیکھتے ہی پولیس نے اسے فوراً روک کر تینوں کو موقع سے گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام ہاشمی ولد غلام سرور ساکن کوپا،چندن نونا ولد شری نونا اور نونا ولد راجندر ساکن موضع کوپا تھانہ چندوک بتایا۔پکڑے گئے چوروں نے پک اپ کے چوری ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے دیگر واردات سے متعلق بھی معلومادی۔پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔