Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 5, 2021

عالمی ‏یوم ‏ ماحولیات ‏کے ‏ موقع ‏پر ‏ شجر ‏ کاری ‏. ‏. ‏ ماحول ‏کو ‏ آلودگی ‏سے ‏ پاک ‏ کرنے ‏کا ‏ حلف ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /5 جون 2021. 
============================== 
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہفتہ کے روز ضلع انتظامیہ سمیت تعلیمی اور خود کفیل اداروں کی جانب سے شجرکاری کرتے ہوئے ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنے کا حلف لیا گیا۔شجرکاری کے دوران پودے کے درخت ہونے تک سفر اور اس کے آئندہ نسلوں کو ہونے والے فوائد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شجرکاری کیا۔انھوں نے کیمپس کے اسٹیڈیم سے لیکر تینوں ہاسٹل کے راستوں پر شجرکاری کرتے ہوئے اس کی حفاظت کرنے کا حلف دلایا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ آج دنیا میں زندگی کو بچانے کیلئے درخت لگانے کے ساتھ پانی،ہوا اور مٹی کو نقصان پہنچانے والی سبھی سرگرمیوں کو بند کرنا ضروری ہے۔انھوں نے آگاہ کیا کہ جس رفطار سے ماحولیات کا نقصان ہو رہا ہے،ہماری آئندہ نسلوں کو زندگی کیلئے کافی جدوجہد کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں دنیا پرگلوبل وارمنگ کی مشکلات زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ماحولیات کو صاف ستھرا کرنے میں جب تک ہر انسان اپنی سراکت نہیں کرے گا،اس مہم کامیاب نہیں ہو سکتا۔انھوں نے سبھی کو ماحولیات کے تئیں بیدار کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر رجسٹرار مہیندر کمار،امتحان کنٹرولر وی این سنگھ،پروفیسر بی بی تیواری،پروفیسر وکرم دیو شرما،پروفیسر دیوراج،ڈاکٹر پرمود یادو،ڈاکٹر اودھیش،ڈاکٹر سجیت کمارسمیت دیگر ملازمین موجود رہے۔ 
اسی سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے سرکاری رہائش احاطے میں اپنی بیٹی کے ساتھ شجرکاری کیا۔انھوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہم سبھی کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے،ساتھ ہی بچوں کو بھی بیدار کرتے رہنا چاہیے تاکہ آئندہ نسلوں کو زندگی کیلئے جدوجہد نہ کرنا پڑے۔انھوں نے عالمی یوم ماحولیات پر ضلع کے سبھی شہریوں سے شجرکاری کرنے اور پودے کو درخت تک کے سفر کرنے تک زمہ داری سے خیال رکھنے کی اپیل کی۔
اسی سلسلے میں سماجی ادارہ جے سی آئی کی جانب سے شہر کے درجنوں مقام پر شجرکاری کیا گیا۔ادارہ کے صدر سجیت اگرہری نے بتایا کہ شجرکاری کے ساتھ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ان پودے کا پورا خیال رکھے۔انھوں نے پوروں کی حفاظت کیلئے حکمت عملی بنانے کی اپیل کی۔
اسی سلسلے میں شہر کے صدیق پور میں شہانہ انٹرنیشنل اسکول میں عالمی یوم ماحولیات پر شجرکاری کیا گیا۔اس دوران سیمنار کا بھی انعقادکیا گیا جس میں مقرین نے ماحولیا ت کیلئے تحفظ کیلئے انسانی زمہ داری پر تبادلہ خیال کیا۔اسکول کے چیرمین حاجی غلام صابر قریشی نے اسکول احاطے میں شجرکاری کرتے ہوئے درجنوں پودے لگائے۔انھوں نے کہا کہ درختوں کے کٹان کی وجہ سے ماحولیات کی آلودگی نے انسانی زندگی میں پریشانی بھر دی ہے جس کے زمہ دار خود انسان ہیں۔ہر انسان کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے شجرکاری کرنی چاہیے جس سے آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔