Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 5, 2021

سماجوادی ‏ پارٹی ‏ ضلع ‏ یونٹ ‏کی ‏ ماہانہ ‏ میٹنگ ‏کا ‏انعقاد ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /5 جون 2021. 
==============================
سماج وادی پارٹی کی ماہانہ میٹنگ ضلع دفتر نزد شاہی اٹالہ مسجد منعقد ہوئی جس میں بنیادی طور پر ضلع پنچایت صدر اور بلاک پرمکھ کے انتخاب میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے اور ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ وبا کے اس وقت سماج وادی پارٹی کے کارکنان عام آدمی کی مدد کرتے رہے کیونکہ ڈبل انجن حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وہ لوگوں کا درد نہیں دیکھ رہے ہیں۔ حکومت پنچایت الیکشن کی کرسی پر فائز ہونا چاہتی ہے لیکن  عوام نے اسے کرسی سے ہٹانے کا من بنا لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح بی جے پی کو پنچایت الیکشن کا شکست کاسامنا کرنا پڑا،اسی طرح مجوزہ ضلع پنچایت صدر اور بلاک پرمکھ الیکشن میں ضلع کے ساتھ ساتھ پوری ریاست میں بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا۔ عوام سے اس جھوٹے وعدے کر حکومت حاصل کرنے والوں سے عوام خود کو دھوکہ دہی کا شکار محسوس کررہی ہے۔ میٹنگ کو سابق ضلع صدر ڈاکٹر اودھناتھ پال، ڈاکٹر کے پی یادو، یشونت یادو، شیام بہادر پال، راج ناتھ یادو، رخسار احمد، پونم موریہ، عارف حبیب، شیام نارائن بند وغیر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرشہر صدر کمال الدین انصاری، بھانو پرتاپ موریہ، انوارالحق گڈو، لال محمد راعینی، منوج موریہ، ڈاکٹر شیوجیت یادو، گڈو سونکر، ارشاد منصوری، ہیرا لال وشوکرما،ریاض عالم، ڈاکٹر سمن آر بی یادو،  ساجد علیم، مالتی نشاد، سیما خان، نینسی سونکر، شبنم ناز سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔نظامت ضلع جنرل سیکریٹر ی حسام الدین شاہ نے کیا۔