Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 5, 2021

سماجوادی ‏ پارٹی ‏نے ‏ ضلع ‏کے ‏21 ‏بلاکوں ‏میں ‏سے ‏12 ‏بلاکوں ‏کے ‏بلاک ‏ پرمکھ ‏کے ‏امیدوار ‏وں ‏کے ‏نام ‏کا ‏ کیا ‏ اعلان ‏. ‏. ‏5 ‏یادو ‏. ‏. ‏کوئی ‏ مسلم ‏ چہرہ ‏نہیں ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /5 جون 2021. 
============================== 
سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے ہفتہ کے روز ضلع کے 21بلاک پرمکھ عہدے میں 12سیٹ پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا۔امیدواروں میں شاہ گنج سوندھی میں ممبر اسمبلی شیلندر یادو للئی کے بھائی کی بیوی سمیت کچھ نئے چہروں کو پارٹی نے ترجیح دی ہے۔
ہفتہ کے روز ضلع دفتر سے جاری امیدواروں کی فہرست میں شاہ گنج سوندھی سے سریتا یادو اہلیہ منوج کمار یادو،سوئتھاکلاں سے دھرمیندر کمار ورما ولد رجت رام ورما،مہاراج گنج سے رائے ہریش چندر سنگھ ولد ابھے راج سنگھ،سجان گنج سے دپتی پٹیل اہلیہ راجیش پٹیل،منگرابادشاہ پور سے چمیلا دیوی اہلیہ برج لال یادو،رام پور سے ستیہ پرکاش مشرا ولد رویندر کمار مشرا،رام نگر سے کیلاش ناتھ یادو ولد رام لاون یادو،بخشا سے ودیا دیوی اہلیہ ارون کمار دوبے،سرکونی سے سپنا سنگھ اہلیہ ابھیشیک سنگھ،مفتی گنج سے میلا سروج اہلیہ سنجے سروج،سکرارا سے پربھاوتی یادو اہلیہ راج نراین یادو اور دھرماپور سے وملیش یادو اہلیہ اوم پرکاش یادو کے نام پر مہر لگائی ہے۔ضلع صدر نے بتایا کہ دیگر سیٹوں پر بھی جلد ہی امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔