Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

لاک ‏ ڈاؤن ‏ ختم ‏ہونے ‏کے ‏ بعد ‏ ڈی ‏ ایم ‏و ‏ ایس ‏ پی ‏نے ‏ پیدل ‏چلتے ‏کر ‏ بازار ‏کا ‏ لیا ‏ جائزہ ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /2 جون 2021. 
============================= 
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے پولیس فورس کے ساتھ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پہلے روز کھلی بازاروں کا پیدل معائنہ کیا۔اس دوران افسران نے درجنوں بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کچھ دکانداروں پر کورونا گائیڈلائن پر عمل نہیں کرنے پر پھٹکارلگاتے ہوئے آئندہ دکانوں کو بند کراتے ہوئے کاروائی کی ہدایت دیا۔
لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد بدھ کے روز کھلی شہر کی بازاروں کا معائنہ کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر پولیس فورس کے ساتھ پیدل ہی نکل گئے۔افسران نے شہر کے اولند گنج،چہارسوچوراہا،کوتوالی چوراہا،سبزی منڈی،ضلع اسپتال،اسٹیشن روڈ سمیت دیگر بازار کا معائنہ کرتے ہوئے دکانوں پر کووڈ گائیڈلائن پر کئے جا رہے عمل کی باریکی سے جانچ کی۔معائنہ کے دوران شہر کے چندرا میڈیکل اسٹور،کئی موبائیل کی دکان اور اولند گنج بازار میں کچھ دکانداروں کے ذریعے ماسک نہیں لگانے اور دکانوں پر زیادہ بھیڑ جمع ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پھٹکار لگائی۔افسران نے دکانداروں کو واضح کیا کہ آئندہ معائنہ کے دوران گائیڈلائن کے خلاف ورزی کرنے پر دکان کو بند کراتے ہوئے قانونی کاروائی کی جائے گی۔پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے دکانداروں کو ہدایت دیا کہ زیادہ بھیڑ ہونے پر لوگوں کو دکان کے باہر معاشرتی فاصلے پر عمل کراتے ہوئے کھڑا کرائیں،ساتھ ہی بغیر ماسک لگائے گاہکوں کو دکان میں داخل نہیں ہونے دیں۔ضلع مجسٹریٹ نے اعلان کیا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوا ہے،اس لئے کووڈ گائیڈلائن پر صد فیصد عمل کرنا ضروری ہے۔گائیڈلائن کے خلاف روزی کرنے پر دکانوں کو بند کرادیا جائے گا جس کے زمہ دار خود دکاندار ہوں گے۔