Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 2, 2021

موت مومن کے لیے ایک تحفہ ہے ۔۔۔۔۔۔الحاج ذاکر حسین ‏

ویشالی.. بہار /صدائے وقت /ذرائع /پریس ریلیز /2 جون 2021. 
==============================
فاتحہ آباد کے مشہور سماجی و ملی شخصیت محمد الیاس صاحب کے انتقال کے بعد  مرحوم کے پسماندگان نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا۔جس کی صدارت مقرر باکمال حافظ ابو الکلام صاحب   امام وخطیب عیدین چک چمیلی نے انجام دیا۔جب کہ نظامت کے فرائض حافظ محمد آصف  نے  بحسن خوبی انجام دیا۔اس موقع پر ضلع اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن ویشالی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذاکر حسین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ محمد الیاس صاحب کا انتقال سماج کا بڑا حادثہ قرار پایا ہے اور معاشرہ کے لئے بڑا خسارہ ہوا ہے۔انہوں نے فرمایا کہ بیماری ایک بہانہ ہے۔سچائ ہے کہ ہم لوگوں کو دنیا سے ایک نہ ایک دن موت کا مزہ چکھنا ہے۔گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم لوگوں کو صبر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین نے مزید کہا کہ موت مومنوں کے لۓ اللہ تعالی کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔جب موت تحفہ ہے تو اس کو قبول کرنے میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرنی چاہیے۔آخیر میں ڈاکٹر ذاکر حسین نے پسماندگان اور لواحقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صبر اور نماز کے ذریعے اپنے والد کو مغفرت کی دعا پروردگار سے کرتے رہیں۔اور مرحوم کے لیے صدقہ جاریہ کے ذریعہ ثواب پہونچانئیں اورمغفرت کی دعا کرے۔مولانا عبد الرحیم استادمدرسہ معھد العلوم الاسلامیہ چکچمیلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ معاشرے میں کثیر تعداد میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو لاک ڈاؤن میں پریشان حال ہیں۔لیکن ظاہر نہیں ہونے دیتے ہیں۔ایسے لوگوں کی نشاندھی کر کے ان کی مدد کی ضرورت ہے۔ان کو تعاون کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔وہی سب سے بڑا صدقہ جاریہ ہوگا اور مرحوم کو ثواب پہونچے گا۔ آپ نے مزید کہا کہ سماج کے لوگوں پر امام وخطیب،علما،مولانا، حاجی ،حافظ کی عزت کرنا اسلامی طور پر بڑی ذمہہ داری ہے۔کیونکہ یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں۔
حضرت  مولانا نے مزید سامعین کو مخاطب کرکے فرمایا کہ اگر آپ لوگوں نے ان لوگوں کی عزت واحترام نہیں کرینگے تو آپ لوگوں کی پکڑ ہوگی۔حافظ ابو الکلام امام وخطیب عیدین نے فرمایا کہ جب انسان مر جاتا ہے تو تمام اعمال بند ہو جاتا ہے۔ان کے لئے نیک اعمال ان کے کیے ہوئے صدقہِ جاریہ ہے اور نیک صالح اولاد۔ اب ان کے لواحقین کو چاہیے کہ مرحوم کے لیے نماز اور نیک اعمال کے ذریعہ مغفرت کی دعا کرے۔اور صدقہِ جاریہ کے ذریعہ ثواب پہونچانے کی کوشش کریں۔ مجلس کا آغاز حافظ محمد آصف حسین کی تلاوت قرآن پاک اور حافظ محمد مجاہد کے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پاک سے  ہوا صدر مجلس  حافظ ابو الکلام صاحب  کی رقت آمیز  دعا سے مجلس کا اختتام ہوا  ۔اس  تعزیتی مجلس میں محمد نسیم، محمد نوشاد کامپانڈر حاجی پور۔محمد صابر،اور مرحوم کے بیٹے رشتے دار اور لواحقین،محمد علاء الدین،محمد ظہیر الدین محمد ستار محمد اسرافیل ،ماسٹر مطیع الرحمن، محمد انور۔حافظ محمد مظاہر  کے علاوہ پر و جوار کے درجنوں لوگوں۔ے شرکت کی ۔