Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 3, 2021

لوٹ ‏کا ‏منصوبہ ‏ بناتے ‏ہونے ‏ تین ‏شاطر ‏ بدمعاش ‏ گرفتار ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /3 جون 2021. 
============================== 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے سدھائی موڑ کے قریب سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر لوٹ کا منصوبہ بناتے وقت تین شاطربدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ کاروائی کے دوران ایک بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہا۔فرار ہوئے بدمعاش کی معلومات حاصل کرتے ہوئے تلاش میں لگ گئی ہے۔
کوتوال دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دیر شام علاقہ کے گست کے دوران مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ موڑ کے قریب دو موٹرسائیکل سے جمع ہوئے چار بدمعاش کسی لوٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے احتیاط کرتے ہوئے محاصرہ کر لیا۔پولیس کو آتا دیکھ ایک بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جبکہ تین بدمعاشوں کو پولیس نے چاقو،طمنچہ اور موبائیل کے ساتھ گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا نام انکت کشتیپ ولد اوم پرکاش ساکن موضع شاہ پنجہ کوتوالی شاہ گنج،یشویر سنگھ ولد رام نرائن سنگھ ساکن کھٹہن روڈ شاہ گنج اور انکت پانڈے ولد درگا پانڈے ساکن خالص پور بھٹولی تھانہ مالی پور ضلع امبیڈکرنگر بتایا۔پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر چالان عدالت بھیج دیا۔