Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 3, 2021

امام ‏خمینی ‏کو ‏ خراج ‏ عقیدت ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /3 جون 2021. 
============================== 
امام خمینی کی32ویں برسی کے موقع پر شیخ نورالحسن سوسائٹی کے دفتر پر جمع ہو کر لوگوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انقلابی زندگی پر روشنی ڈالی۔
شیعہ جامعہ مسجد کے ترجمان سید اسلم نقدی نے کہا کہ امام خمینی کے ذریعے ایران میں لائی گئی انقلاب مساوات پر مبنی تھی۔اس انقلاب نے کمزوروں کو مساوات سے زندگی بسر کرنے کا حق دلایا۔ادارہ کے صدر و شیعہ جامع مسجد کے متولی علی منظر نے کہا کہ امام خمینی جیسی سخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر اسلام کی حقیقت کو دنیا کے سامنے صحیح طریقے سے رکھ سکتے ہیں۔آخر میں موجود سبھی نے ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر حسین احمد،محمد ناصررضا،دانس علمدار،علی عون،آصف عابدی موجود رہے۔