Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 21, 2021

یوپی اے ٹی ایس نے دو عالم دین کو کیا گرفتار، ایک ہزار سے زیادہ ہندووں کا مذہب تبدیل کرانے کا الزام. ‏. ‏. ‏

یوپی اے ٹی ایس (UP ATS) نے لکھنو سے عمر گوتم اور جہانگیر نام کے دو عالم دین کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں پر ایک ہزار سے زیادہ غریب ہندووں کا مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

لکھنو:اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /21 جون 2021. 
================================
 یوپی اے ٹی ایس (UP ATS) نے لکھنو سے مذہب تبدیلی کرانے کے الزام میں دو عالم دین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان دونوں پر ایک ہزار سے زیادہ ہندووں کی مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس بابت یوپی کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار  نے کہا کہ ایک بڑا گروہ مذہب تبدیلی میں مصروف تھا۔ یہ پیسے اور دیگر لالچ سے مذہب تبدیلی کراتا تھا۔ اس معاملے میں پہلے بٹلہ ہاوس، نئی دہلی کے عمر گوتم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ جہانگیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں خوف اور لالچ سے مذہب تبدیلی کراتے تھے۔
یہی نہیں اس معاملے میں پولیس نے آئی ایس آئی اور غیر ملکی فنڈنگ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ دی گئی تفصیلات کے مطابق، یہ لوگ موٹیویشنل سوچ کے ذریعہ ہندووں کا مذہب تبدیل کراتے تھے۔ اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار کے مطابق، مذہب تبدیل کرکے لوگوں کو ریڈکلائز کرایا جارہا تھا۔
ا
اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے کہا کہ یہ دونوں عالم دین اب تک ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کا مذہب تبدیل کراچکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان عالم دین نے بہرے بچوں اور خواتین کا مذہب تبدیل کرایا ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے مذہب تبدیل کرانے کے بعد شادی بھی کرائی ہے۔
یوپی سمیت ملک کے ریاستوں میں جال بچھانے کا الزام
یوپی اے ٹی ایس کے مطابق، مذہب تبدیل کرانے کا کام نوئیڈا، کانپور، متھرا اور ملک کے دیگر صوبوں میں ہو رہا ہے۔ جبکہ عمر گوتم بھی ہندو سے مسلم بنا ہے۔ یہی نہیں، عمر گوتم نے ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو مسلم بنایا ہے۔ اس کے ساتھ  کہا کہ اسلامک دعوہ سینٹر کے اشارے پر مذہب تبدیل کرایا گیا ہے۔ وہیں، اسلامک دعوہ سینٹر اور بیرون ممالک سے اس کام کے لئے پیسہ دیا گیا ہے۔