Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 29, 2021

سنیے مولانا بدرالدین اجمل صاحب* آپ نے غلط کام کیاہے ! ‏


از/ سمیع اللہ خان /صدائے وقت. 
==============================
 میں نے آج تک آپکی حمایت کی ایسے وقت میں بھی حمایت کی جب آپکی مخالفت ملت کے اندر ہوتی تھی آپکی تائید میں ہم نے تب مہم چلائی جب سنگھی میڈیا آپ پر ٹوٹ پڑا تھا،لیکن آج آپ نے عمر گوتم سے اپنا دامن بچانےکی کوشش کی، ‏توپھر آپ جیسے سینکڑوں سیاستدان ہے مسلمانوں میں, آپ سے اضافی محبت کی کیا ضرروت؟
ہم نے جب جب آپکی حمایت کی تو اللہ کے لیے اور ملت کی خاطر کی، دیگر موقع پرستوں کی طرح کبھی قیمت لینے آپکےپاس نہیں پہنچے جبکہ ہمیں لوگوں نےترغیب دلائی تھی کہ ہم آپ سے کما سکتےہیں
‏لیکن آج آپ نے جسطرح یکطرفہ طورپر عمر گوتم جیسے عظیم داعی سے اپنا دامن بچانے کی کوشش کرڈالی ہے اسے دیکھ کر نہایت شرم آرہی ہے، کاش کہ دولفظ آپ ان کی حمایت میں کہہ دیتے 
جس وقت عمر کو ملّی حمایت درکار ہے تبھی ان سے علیحدگی کا اعلان !
ہائے افسوس: قیادتیں کیا دن دکھا رہی ہیں!
حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

 سمیع اللّٰہ خان
ksamikhann@gmail.com