Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 24, 2021

کشمیری ‏ لیڈروں ‏کے ‏ ساتھ ‏ وزیر ‏ اعظم ‏کی ‏ میٹنگ ‏. ‏. ‏ دلی ‏اور ‏ دل ‏کی ‏ دوری ‏ ختم ‏ کرنا ‏ چاہتا ‏ ہوں ‏. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏ وزیر ‏ اعظم ‏. ‏


کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ دہلی کی دوری اور دل کی دوری بھی مٹانا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سبھی لیڈروں کی بات سنی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سبھی نے اپنی بات بے باک طریقہ سے کسی ڈر کے بغیر کہی ۔ یہ ایک کھلی بحث تھی جو کشمیر کے بہتر مستقبل کیلئے تھی ۔
نئی دہلی : /صدائے وقت /ذرائع /24 جون 2021. 
============================
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کو لے کر بدھ کو ایک میٹنگ ہوئی ۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہوئی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے  14 سیاسی لیڈروں نے شرکت کی ۔ کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ دلی کی دوری اور دل کی دوری بھی مٹانا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سبھی لیڈروں کی بات سنی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سبھی نے اپنی بات بے باک طریقہ سے کسی ڈر کے بغیر کہی ۔ یہ ایک کھلی بحث تھی جو کشمیر کے بہتر مستقبل کیلئے تھی ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میٹنگ کا اہم ایشو کشمیر میں جمہوری عمل کی بحالی تھا ۔
جموں و کشمیر کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلی ترجیح ڈی ڈی سی الیکشن کی طرح اسمبلی انتخابات کرانا ہے ۔ یہ انتخابات تبھی ممکن ہیں جب حدبندی لاگو ہوجائے گی ۔ سبھی پارٹیوں نے اس بات سے اتفاق ظاہر کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں جموں و کشمیر میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں ، تاکہ ریاست کے لوگوں کی زندگی بہتر ہوسکے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوں گے ، لیکن سبھی کو ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہئے ، تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ ہو ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں سبھی کیلئے سیکورٹی اور سیکورٹی کا ماحول یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔کل جماعتی اجلاس میں کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد ، نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں فاروق عبد اللہ اور عمر فاروق اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی ، بی جے پی کے چمن لال اور جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی. 
وزیر اعظم کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر اعظم آفس میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، جموں کشمیر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور متعدد دیگر اعلی عہدیداروں نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔