Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 6, 2021

غازی آباد میں بھیڑ کے ذریعہ جئے شری رام کہلوانے اور جان لیوا حملے کے شکار متاثرہ سے ایس ڈی پی آئی کے وفد نے ملاقات کی ‏. ‏. ‏. ‏


غازی آباد.. اتر پردیش /صدائے وقت /۔(پریس ریلیز)۔6 جون 2021 
==============================
 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ایک وفد نے اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے گاؤں مسوری میں بھوج پور پولیس اسٹیشن کے قریب ذیشان کے بیٹے ابرار احمد کے گھر کا دورہ کیا۔ جن کو دو دن قبل جب وہ اپنے خالہ کے گھر سے واپس آرہے تھے تو راستے میں تقریبا ایک درجن سماج دشمن عناصر کی بھیڑ نے ان کے موٹر سائیکل کو روک کر جئے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے کہتے ہوئے بری طرح پیٹا گیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی۔
 وفد نے متاثرہ ذیشان کے اہل خانہ کی ہر طرح سے مدد کرنے اور قانونی کارروائی کے ذریعے انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا ضلع غازی آباد کے ضلعی صدر نصر الدین، ضلعی جنرل سکریٹری عمران تومر، ضلعی سکریٹری اور سابق ضلع پنچایت ممبر امیدوار مہندر سنگھ وغیرہ موجود رہے۔