Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 6, 2021

مولانا سیدمحمود مدنی کو قومی صدر جمعیۃ علماء ہند منتخب کیے جانے پر غازی پورمیں خوشی کا ماحول: مفتی عبد اللہ فاروق قاسمی. ‏. ‏. ‏


غازی پور :اتر پردیش /صدائے وقت / (خاطر احمدغازی پوریؔ) /6 جون 2021. 
=============================
جمعیۃ علماء غازی پورکی خصوصی میٹنگ آج بعد نماز مغرب جمعیۃ علماء غازی پورکی دفتر قاسمی منزل سید واڑ میں منعقد ہوئی۔ 
میٹنگ میں جمعیۃ علماء شہر غازی پور کے صدر مفتی عبد اللہ فاروق قاسمیؔ نے اپنے بیان میں خو شی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود اسعد مدنی کو قومی صدر اور مولانا حکیم الدین قاسمیؔ کو کارگزار جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے جو صد فیصد صحیح ہے یہ حضرات اس کے حقداراور مستحق بھی ہیں،صدر محترم امیرالہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نور اللہ مرقدہ کے انتقال کے بعد قائد ملت،جانشین فدائے ملت، نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی  ؒکو جمعیۃ علماء ہند کا قومی صدر اور حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی کو کارگزار جنرل سیکریٹری منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔
                  مولانا محمود مدنی. 

مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری جمعیۃ علماء شہر غازی پور کے سکر یٹری نے اپنے مختصر بیان میں دونوں حضرات کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ سے یہ امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں حضرات کی ذات سے ملت اسلامیہ کو اس پرآشوب دور میں عظیم سے عظیم تر فائدہ پہنچے گا ان شاء اللہ
مولانا محمدانس حبیب قاسمی ؔ جنرل سکریٹری نے پر زور تائید کرتے پوئے کہا کہ اس وقت پور ہندوستان میں جو بصیر ت مولانا محمود مدنی صاحب کی ہے جس کی تائیدہندوستان کے بڑے علماء و دانشوروں نے خود کیااور مولانا سید محمود مدنی کو قومی صدر منتخب کیا ہے، مولانا نےجمعیۃعلماء ہند کی سو سالہ خدمات کو اجاگر کیا ہے اور ہم جیسے خدام جمعیۃعلماء کو ایک نئی تحریک دی ہے ہم ان کی درازی عمر کے لئے دعاء گو ہیں اللہ ربّ العزت ان کو صحت وتندرستی اور عافیت کے ساتھ جماعت کی قیادت اور خدمات کے لئے تا دیر سلامت رکھے آمین  ایک بار پھر میں قومی صدرمنتخب کیجانے پرہم بصمیم قلب مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مبارک باد پیش کرنے والوں میں مولانا اسراالحق ثاقبی ؔ،مولانا محمدعاصم قاسمیؔ ،ماسٹر عابد حسین ، مولانا نجم الثاقب عباسی،مولانا اسعد جاوید، محمد خالد انصاری،حافظ صاحب علی صدرمدرس مدرسہ اشاعت العلوم وغیرہم شامل ہیں۔