Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 27, 2021

2022 میں پریشان عوام بے جے پی کو جواب دینے کے لئے تیار: شیلیندر یادو للئی...



جونپور ...اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت۔۔27 جولائی 2021 (اجود قاسمی) .
====================================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کنگ پیلیس ہال میں سماج وادی پارٹی شاہ گنج اسمبلی حلقہ کی کمیٹی کی ایک مشاورتی نشست سابق پردھان مقبول احمد کی صدارت میں انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر شاہ گنج کے ممبر اسمبلی و سابق وزیر توانائی اترپردیش شیلیندر یادو عرف للئی نے شرکت کی، اس دوران علاقہ کے سینکڑوں لوگوں نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
پروگرام کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے موجودہ بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا راجیہ سبھا میں بنا آکسیجن کے ہونے والی موتوں پر دیا گیا بیان اب تک کا سب سے بڑا جھوٹا بیان ہے بی جے پی نہ صرف مسلم مخالف بلکہ دلت اور ملک مخالف بھی ہے، جس نے ملک کے شہریوں کو بس گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر توانائی رہتے ہوئے صبرحد گاؤں میں ایک پاور ہاؤس بنانے کا کام شروع کیا تھا جس کے بجٹ کی مکمل رقم اپنے وزیر رہتے ہوئے ادا بھی کر دی تھی لیکن اس کے باوجود بی جے پی حکومت نے پاور ہاؤس کا کام 4 سال تک روکے رکھا اب جبکہ صوبہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں تو کام میں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ سماج وادی کے کئے کاموں کا فیتہ کاٹ کر ووٹ مانگ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر گھر جاکر لوگوں کی شکایتیں سن رہا ہوں عوام موجودہ حکومت سے پریشان ہوچکی ہے اور اب اس کا جواب عوام بی جے پی کو ۲۰۲۲ کے اسمبلی انتخابات میں ضرور دیگی۔

اس موقع پر ،اسمبلی صدر متھیلیش یادو،پردھان عادل خان،منان،پردھان الطاف انصاری،انوار خان،رام پرساد یادو،راکیش راجبھر،غفران خان وغیرہ موجود رہے۔