Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 28, 2021

خون کا عطیہ کر پیش کی انسانیت کی مثال۔۔۔



جونپور۔۔۔اتر پردیش۔۔۔۔صدائے وقت۔۔۔ 28 جولائی 2021 (اجود قاسمی) ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سماجی خدمات و خون عطیہ کے لئے جانے جاتے ہیں وقت وقت پر خون عطیہ کرکے دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے قدم بڑھاتے ہیں۔ جن کا مقصد صرف سماجی خدمات ہوتا ہے ایسے لوگ نہ تو رشتہ داری اور نہ ہی ذات و مذہب دیکھتے ہیں۔

شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے موضع صبرحد کے رہنے والے 30 سالہ امتیاز احمد ندوی پیشے سے ایک صحافی ہیں جو صحافت کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اور اپنی وسعت کے مطابق حصہّ لیتے رہتے ہیں۔ امتیاز احمد ندوی عمران گنج بازار میں واقع ابوالعرفان پبلک لائبریری کو قائم کرکے ضلع میں ایک تاریخ ساز کارنامہ انجامہ دیا ہے۔
امتیاز احمد ندوی نے شاہ گنج کے ایک اسپتال میں ایڈمیٹ ایک عورت کو خون عطیہ کرکے انسانیت کی مثال پیش کی ہے ان کے اس نیک کام کی وجہ سے علاقے میں تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

امتیاز احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خدمت خلق کا جزبہ ہر شخص کے اندر ہونا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر بلا تفریق مذہب و ملت ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ خدمت خلق کرنا ایک ایمانی فریضہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور ثواب بھی عطا کرتا ہے انہوں نے آگے بھی سماجی کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔