Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 29, 2021

چیف ‏ ایڈیٹر ‏ صدائے ‏ وقت ‏کی ‏ قارئین ‏سے ‏ اپیل. ‏. ‏

از.. ڈاکٹر شر ف الدین اعظمی. چیف ایڈیٹر صدائے وقت... 29 جون 2021. 
==============================
موجودہ وقت میں قارئین کی تعداد ہندوستان یا دیگر اردو بولنے والے ممالک میں کافی کم ہے.. 
الحمداللہ اس وقت قارئین کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ پہنچ چکی ہے... اس وقت سب سے زیادہ قارئین کی تعداد انڈونیشیا سے ہے... گوگل کی رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں سے انڈونیشیا میں َ؛ صدائے وقت؛  نیوز پورٹل پڑھنے والوں کی تعداد ہند و پاک سے بھی زیادہ ہے....
اس سے پہلے ہندوستان اول اور پاکستان دو نمبر پر تھے مگر دو ہفتوں سے یہ تعداد بہت کم ہوگئی ہے جبکہ انڈونیشیا میں تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے... مجھے اس بات کا تعجب ہے.. آج کی رپورٹ کے مطابق آج انڈونیشیا میں 75  فیصد، ہندوستان میں 14 فیصد اور پاکستان میں محض 5 فیصد لوگوں نے پڑھا.. یہ کیفیت ہفتوں سے بنی ہوئی ہے.. 
خوشی اس بات کی ہے کہ صدائے وقت کی مقبولیت غیر ممالک میں بڑھ رہی ہے وہیں تعجب اور افسوس اس بات کا ہے کہ ان ممالک میں جہاں اردو کا بول بالا ہے کم ہوئی ہے.. 
میری دلی خواہش ہے کہ کہ جن لوگوں کے ذریعہ "صدائے وقت" کی مقبولیت انڈونیشیا یا دیگر ممالک میں تیزی سے بڑھ رہی ہے ان سے میرا رابطہ ہوجائے اور میں ان کا شکریہ ادا کر سکوں... 
اس لیے مودبانہ گزارش و اپیل ہے کہ انڈونیشیا کے قارئین بطور خاص اور دیگر. ممالک کے قارئین براہ راست رابطہ کریں.... شکریہ 
ڈاکٹر شرف الدین اعظمی... چیف ایڈیٹر صدائے وقت نیوز پورٹل اردو 

Mob.. ±919415315155
Mail..dr.sazmi@gmail.com