Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 4, 2021

پولس ‏پر ‏فایئرنگ ‏کرنے ‏والے ‏25 ‏ہزار ‏کے ‏انعامی ‏بدمعاش ‏کو ‏پولس ‏نے ‏کلکٽریٽ ‏سے ‏کیا ‏گرفتار۔۔

مفرور انعامی ملزم ضلع پنچایت ممبر ہے اور ضلع پنچایت صدر الیکشن میں اپنا ووٽ دینے آیا تھا۔

جون پور ۔۔اتر پردیش *صداؠے وقت *نماندہ*4 جولاؠی 2021۔
___________________________________________
ضلع پنچایت الیکشن میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد گیٹ سے باہر نکلے پولیس پر فائرنگ کر فرار ہونے والے25ہزار کے انعامی بدمعاش ضلع پنچایت ممبر کو پولیس نے گرفتار کر اس کی نشاندہی پر طمنچہ اور زندہ کارتوس برآمد کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
واضح ہو کہ کیراکت کوتوالی حلقہ کے کرسنا گاؤں کا رہنے والا اکھلیش یادو ضلع پنچایت ممبر کے الیکشن کے دوران چیکنگ کر رہی پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے تلاش کرتے ہوئے 25ہزار کا انعام رکھ دیا تھا
۔حالانکہ الیکشن کے نتائج میں وہ فاتح ہو کر ممبر منتخب ہو گیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے گزشتہ روز کلکٹریٹ واقع ضلع مجسٹریٹ کی عدالت میں آیا تھا۔بتاتے ہیں حق رائے دہی کے استعمال کے بعد جیسے ہی وہ کلکٹریٹ گیٹ سے باہر نکلا،تلاش میں لگی پولیس ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس سے اس کی نشاندہی پر فائرنگ میں استعمال کئے گئے طمنچہ کو اور زندہ کارتوس کو برآمد کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔