Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 2, 2021

ضلع پنچایت صدر کا انتخاب:::::آج اترپردیش کے 53 اضلاع میں ہورہی ہے ووٹنگ*

لکھنؤ. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /3جولائی 2021. 
==================+++++++++++
تین سطحی پنچایت انتخابات کے لیے ضلع پنچایت صدر کے انتخاب کا اہم موڑ آج یعنی سنیچر کو  ہے۔  آج ریاست کے 53 اضلاع میں ووٹنگ ہو رہی ہے. ووٹنگ کے فوراً بعد گنتی شروع ہوگی.  ووٹنگ کے فورا بعد ہونے والی گنتی سے پتہ چل سکے گا کہ کون سی پارٹی کتنی سیٹیں جیتتی ہے۔
 اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل کس کا قلعہ مضبوط ہے۔ 75 اضلاع میں ضلع پنچایت صدور کے انتخاب کے لئے ہفتے کے روز 53 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے ہی 22 اضلاع میں بلا مقابلہ  صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ ان میں سے ، اٹاوا کی سیٹ کے سوا جو کہ سماجوادی کے کھاتے میں گئی ہے ، باقی 21 اضلاع میں بی جے پی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی ضلع پنچایتی  صدارتی ہنگامہ ختم ہوگا۔