Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 2, 2021

اتراکھنڈ بحران: تیرتھ سنگھ راوت نے دیا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ، راج بھون سے استعفیٰ دے کر نکلے..

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے وہ راج بھون سے استعفیٰ دے کر نکلے ہیں۔ اس سے پہلے، انہوں نے میڈیا کو خطاب کیا۔

دہرہ دون:۔۔اترا کھنڈ۔۔صدائے وقت ۔۔ذراؠع۔۔۔3 جولاؠی 2021۔

++(+++++++++++++++++++++++++++++++++

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے وہ راج بھون سے استعفیٰ دے کر نکلے ہیں۔ اس سے پہلے، انہوں نے میڈیا کو خطاب کیا۔ ان کے ساتھ سبودھ انیال، اروند پانڈے، رکن اسمبلی راجیش شکلا بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ چیف سکریٹری اوم پرکاش، چیف مشیر شتروگھ سنگھ بھی پریس کانفرنس میں موجود رہے۔ وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے میڈیا کے سامنے اپنی حصولیابیاں بتائیں اور کئی اعلان کئے۔ حالانکہ استعفیٰ پر وہ خاموشی اختیار کرگئے۔


اتراکھنڈ بی جے پی لیڈر بلراج نے کہا، ’کوئی سیاسی بحران نہیں ہے۔ جو پارٹی کا فیصلہ ہوگا، ہم اس کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔ کوئی بحران نہیں ہے، یہ تو آئینی مسئلہ ہے، جو آئین میں نظام ہے، اس کے لحاظ سے ہی چلنا پڑے گا۔ کووڈ ہے، الیکشن کمیشن کو اس کے تحت فیصلہ لینا ہے۔ پارٹی نے آئینی نظام کے سبب فیصلہ لیا ہے‘۔

اس دوران، اتراکھنڈ حکومت کے کابینی وزیر بشن سنگھ چفال وزیر اعلیٰ سے سیف ہاوس ملنے پہنچے۔ اتراکھنڈ بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک نے استعفیٰ کے سوال پر کہا کہ سب کچھ آج ہی ہوگا۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ تیرتھ سنگھ راوت نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا، ‘کووڈ وبا سے کافی نجات پائے ہیں، لیکن ساتھ ہی جو ہمارے ٹرانسپورٹ تھے، محکمہ سیاحت تھا، ان کو کافی پریشانی آئی ہے، ایسے لوگوں کے لئے بجلی پانی وہ بھی ایک پریشانی رہی ہے، ان کو کچھ سہولیات جو معاف کی جاسکتی تھیں، وہ کیا ہے۔ اس کو لے کر راحتی مدد دینے کے لئے بہت اقدامات کئے گئے ہیں، جس میں تقریباً 2 ہزار کروڑ روپئے کی راحتی مدد فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت کی تمام حصولیابیوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کو استعفیٰ دینے کی پیشکش اس لئے کی کیونکہ ریاست میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ تیرتھ سنگھ راوت نے خط میں کہا ہے کہ آرٹیکل 164 اے کے لحاظ سے انہیں وزیراعلیٰ بننے کے بعد 6 ماہ میں اسمبلی کا رکن بننا تھا، لیکن آرٹیکل 151 کہتا ہے کہ اگر اسمبلی انتخابات میں ایک سال سے کم کا وقت بچتا ہے تو ضمنی انتخاب نہیں کرائے جاسکتے۔ اس لئے میں اتراکھنڈ میں آئینی بحران نہ پیدا ہو، اس لئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔