Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 2, 2021

سعودی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سنبھالنے کا امکان.

نؠی دہلی /صدائے وقت /ذرائع/2ذرائع جولاؠی 2021۔

====================================

سعودی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کا انتظام سنبھالنے کا امکان ہے۔ابوظبی سے اماراتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ کے دورہ امارات میں اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت سنبھالتی ہے۔ تاہم اردن کے ساتھ سعودی حکومت بھی مسجد اقصیٰ کی دیکھ بھال کرے گی۔


اماراتی ذرائع کے مطابق نئی اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی انتظامی کونسل بنانے کے لئے راضی ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ نے 30 جون سے یکم جولائی تک امارات کا دورہ کیا۔