Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 1, 2021

صوبے کے سابق وزیر اعلی،سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی یوم پیدائش کو عہدیداران اور کارکنا ن نے پورے جوش وخرش کے ساتھ منایا۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداؠے وقت /1جولائی 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
صوبے کے سابق وزیر اعلی،سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی یوم پیدائش کو عہدیداران اور کارکنا ن نے پورے جوش وخرش کے ساتھ منایا۔اس دوران کارکنوں نے کیک کاٹ کر اپنے لیڈر کی لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لوگوں میں تقسیم کر مبارکباد پیش کیا۔
اسی سلسلے میں شہر کے شاہی اٹالہ مسجد واقع ضلع دفتر پر سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے اکھلیش یادو کی یوم پیدائش پر پراگرام منعقد کر کیک کاٹ مبارکباد پیش کیا۔
ضلع صدر لال بہادر یادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں، پسماندہ، دلتوں، نوجوانوں کے متاثر کن ذریعہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو ہیں۔ان کی سیاسی صلاحیت کی وجہ سے ہی صوبے میں سپا کی حکومت میں چاروں سو ترقیاتی کام ہوئے اور امید ہے کہ ان کی سرپرستی میں صوبہ اور ملک ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔ممبر اسمبلی ملہنی لکی یادو نے کہا کہ ہمارے قائد اکھلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی کارکنان بھاجپا کی جھوٹی حکومت سے قتدار حاصل کرتے ہوئے صوبے میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔اکھلیش یادو کی یوم پیدائش پر انھوں نے آئندہ2022میں سماجوادی حکومت کیلئے کارکنان کو عوام میں سپا حکومت کے کاموں اور بھاجپا کے جھوٹے وعدے کو بتانے کی اپیل کی۔سابق کابینہ وزیر جگدیش نرائن رائے نے کہا کہ غریبوں،پسماندہ اور دلت طبقہ کے لیڈر اکھلیش یادو ہی ہیں۔صوبے میں سماجوادی کی حکومت میں ہی سبھی ذات،برادری کو مساوات کا درجہ حاصل ہوا۔انھوں نے اکھلیش یادو کی لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے ان کی سرپرستی میں آئندہ اسمبلی الیکشن میں بھاجپا کو شکست دیکر دوبارہ سماجوادی حکومت کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی۔اس موقع پر ممبر اسمبلی جگدیش سونکر،سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج، سابق ایم ایل سی للن پرساد، سابق ایم ایل اے شردھا یادو، شکیل احمد، عارف خان، شیام بہادر پال، آر بی یادو سمیت درجنوں کارکنا ن موجود رہے۔پروگرام کی نظامت حسام الدین شاہ نے کیا۔
اسی سلسلے میں سماجوادی حکومت کے ڈریم پروجیکٹ میڈیکل کالج احاطے میں سابق وزیر ڈاکٹر کے پی یادو کی قیادت میں عہدیداران اور کارکنان نے صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی یوم پیدائش کیک کاٹ کر منایا۔اس دوران زیر تعمیر میڈیکل کالج کو حکومت میں آتے ہی پوری طرح مکمل کرانے کے ساتھ عوام کیلئے شروع کرانے کا عزم لیا گیا۔
ڈاکٹر کے پی یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں موجودہ وزیر اعلی اکھلیش یادو نے صدیق پور کے میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے 2017میں ہی میڈیکل کالج اور اسپتال شروع کرانے کی کوشش کی تھی لیکن جھوٹ پر مبنی بھاجپا حکومت اپنے پانچ سال کے دور اقتدار میں عوام کی فلاح کیلئے شروع ہونے والے میڈیکل کالج کی مکمل تعمیر نہیں کراسکی۔انھوں نے کہا کہ آئندہ 2022کے اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے اقتدار میں آتے ہی میڈیکل کالج کو پورے وقار کے ساتھ عوام کیلئے شروع کرایا جائے گا۔اس موقع پر شہر صدر کمال الدین انصاری،انوارالحق گڈو،رام آسرے یادو،سراج الدین،راجن یادو،ڈاکٹر راج بہادر یادو،مطلوب خان،دیپک ویشوکرما،ڈاکٹر ناگیند شرما،دارا سنگھ چوہان،امت پال،مشتاق احمد،رشید احمد پردھان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔