Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 10, 2021

بلاک ‏پرمکھ ‏الیکشن ‏ضلع ‏جونپور۔۔۔۔

بلاک پرمکھ الیکشن میں بی جے پی کا دبدبہ۔۔سماجوادی اپنی روایتی سیٽوں کو بھی بچانے میں ناکام۔
====================================
جون پور۔۔اتر پر دیش/ صدائے وقت/ نمائندہ/10نمائندہ جولاؠی 2021۔
=!!!!!!==!=======!!!!!!========!!!!!!!!!==!==!!==
ضلع کی21بلاک پرمکھ کی سیٹوں میں 16پرمکھ عہدے کیلئے ہفتہ کے روز ہوئے الیکشن میں برسراقتدار پارٹی بھاجپا کو بڑی فتح حاصل ہوئی جبکہ سماجوادی پارٹی کواپنی دہائیوں سے قبضہ میں چلی آرہی روایتی سیٹوں میں کرنجاکلاں،شاہ گنج،سوئتھا کلاں اور مڑیاہوں سمیت دیگر سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس کہیں معمولی جھڑپ کی خبر موصول ہوئی لیکن پہلے سے مستعد پولیس اہلکاروں نے سبھی کو لاٹھی پیٹ کر ہٹا دیا۔ضلع مجسٹریٹ سمیت تمام افسران الیکشن کے دوران سبھی بلاکوں کا معائنہ کرتے نظر آئے۔
شاہ گنج سوندھی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر ممبر اسمبلی و سابق وزیرشیلندر یادو للئی کے دہائیوں سے قبضہ میں رہی سیٹ پر بھاجپا کی امیدوار نے کمل کھلا دیا۔اس سیٹ پر سماجوادی پارٹی کی امیدوار سریتا یادو کو محض 68ووٹ حاصل ہوا جبکہ بھاجپا کی امیدوار منجو سنگھ نے 86ووٹ حاصل کر فتح ہو گئی۔
کرنجاکلاں میں صوبائی وزیر مملکت گریش چندر یادو کے بھائی کی اہلیہ پونم یادو نے 84ووٹ حاصل کر فتح حاصل کیا جبکہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار گیتا یادو کو محض25ووٹ حاصل ہوا۔جلالپور میں آزار امیدوار بادامہ دیوی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بھاجپا اور سماجوادی پارٹی کو شکست دے دیا۔یہاں آزار امیدواربادامہ دیوی نے 50ووٹ حاصل کر فتح حاصل کیا جبکہ بھاجپا کی امیدوار کملیش کماری کو 35ووٹ ملا۔مچھلی شہر سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے اپنا پرچم بلند کرنے میں کامیابی حاصل کی۔یہاں سماجوادی پارٹی کے امیدوار گوپیش یادو کے حق میں 95ووٹ پڑا جبکہ بھاجپا امیدوار بینا پٹیل کو محض 11ووٹ حاصل کر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سکرارا بلاک پر بھاجپا نے قبضہ کیا۔یہاں پر بھاجپا امیدوار سنجے سنگھ نے 70ووٹ حاصل کر فتح حاصل کیا جبکہ آزاد امیدوار انیتا یادو کو 16ووٹ جبکہ سماجوادی پارٹی کو محض امیدوار کا ہی ووٹ حاصل ہوا۔دھرماپور بلاک پر سماجوادی پارٹی کا قبضہ ہوا۔اس سیٹ پر سماجوادی امیدوار وملیش یادو کو 26ووٹ جبکہ بھاجپا کی نیلم پاس کے حصے میں 17ووٹ حاصل ہوا۔رام پور بلاک پر آزاد امیدوار نیلم سنگھ نے فتح حاصل کیا۔آزاد امیدوار نیلم سنگھ نے55ووٹ حاصل کر فتح یاب ہوئی جبکہ اپنا دل امیدوار راہل سنگھ کے حصے میں 44ووٹ ملا۔سرکونی بلاک پر بھاجپا نے اپنا پرچم لہرا یا۔اس سیٹ پر بھاجپا کے ونش راج سنگھ نے 68ووٹ حاصل کر فتح حاصل کیا جبکہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار سپنا سنگھ کو محض15ووٹ حاصل ہوا۔کھٹہن بلاک پر بھی بھاجپا کا قبضہ رہا۔یہاں بھاجپا کے امیدوار برجیش یادو نے73ووٹ حاصل کیا جبکہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار سریو دئی کو 29ووٹ حاصل ہوا۔سوئتھاکلاں بلاک پر بھی بھاجپا کا ہی قبضہ رہا۔اس سیٹ پر بھاجپا کی امیدوار ودیا دیوی نے دلچسپ مقابلہ میں 46ووٹ حاصل کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے امیدوار دھرمیندر ورما کو 45ووٹ حاصل ہوا۔بھاجپا نے یہاں محض ایک ووٹ سے فتح حاصل کیا۔منگرابادشا ہ پور بلاک میں بھاجپا کے امیدوار ستیندر سنگھ کو 68ووٹ حاصل کر فتح ملی جبکہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار چمیلا دیوی کو محض30ووٹ حاصل ہوا
۔سجان گنج بلاک پر بھی بھاجپا کی امیدوار اوشا شکلا نے 68ووٹ حاصل کر فتح ہوئی جبکہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار دپتی پٹیل کو37ووٹ ملا۔مفتی گنج بلاک پر بھاجپا کی امیدوار اوشا دیوی نے 33ووٹ حاصل کر فتح ہوئی۔یہاں سماجوادی پارٹی کی امیدوار سروج کومحض15ووٹ حاصل ہوا۔بدلاپور میں آزاد امیدوار آشا یادو نے اپنا پرچم لہراتے ہوئے 56ووٹ حاصل کر فتح ہوئی،یہاں پر بھاجپا کی امیدوار جیوتی سنگھ نے 47ووٹ حاصل کر دوسرے مقام پر رہی جبکہ سماجوادی امیدوار گیتا سنگھ کے حصے میں محض12ووٹ پڑے۔مڑیاہوں بلاک پر آزاد امیدوار نے فتح حاصل کیا۔ضلع میں سب سے زیادہ دلچسپ مقابلہ مہاراج گنج بلاک پر رہا۔اس سیٹ پر بھاجپا اور سماجوادی پارٹی کے امیدواروں نے حق میں 41-41ووٹ ملے جس کے بعدانتظامیہ نے ٹاس کراکر فیصلہ کیا۔ٹاس میں بھاجپا کی امیدوار مانڈوی سنگھ کو فتح قرار دیا گیا جبکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار رائے ہریش چندر کو شکست اٹھانی پڑی۔اس کے علاوہ چار بلاک میں بھاجپا بلا مقابلہ فتح حاصل کر چکی ہے جبکہ بخشا بلاک پر آزاد امیدوار بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ہفتہ کی شام کو ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے فتح ہوئے سبھی بلاک پرمکھ کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں فتح کا سرٹیفکیٹ دیا جہاں سے سبھی پرمکھ کو پولیس سکیورٹی میں ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔