ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپردخاک ہوئے عظیم اداکار دلیپ کمار،
دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی دی گئی۔ انہیں سانتا کروز ممبئی میں واقع جوہو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

ممبؠی۔۔۔۔صدائے وقت ۔۔۔ذرائع۔۔۔7 جولائی 2021۔
=====================================
بالی ووڈ کے عظیم فنکار دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی دی گئی۔ انہیں سانتا کروز ممبئی واقع جوہو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ خبروں کی مانیں تو کووڈ ضوابط کے مطابق ان کی آخری رسوم میں صرف 20 لوگ ہی شامل ہوسکے۔

دلیپ صاحب 98 سال کے تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ کافی بیمار چل رہے تھے۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی تھی، اس وجہ سے وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل تھے اور آج (بدھ ) کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔

دلیپ صاحب کے انتقال پر آج پورا بالی ووڈ صدمے میں ہے۔ انڈسٹری کے تمام ستارے انہیں نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں

شاہ رخ خان، کرن جوہر سے لے کر رنبیر کپور تک دلیپ صاحب کے آخری دیدار کے لئے ان کے گھر پہنچے تھے