Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 7, 2021

ضلع کی مشہور و معروف شخصیت کے مالک شاہی عیدگاہ کے پیش امام شیخ الحدیث الحاج مولانا ظفر احمد صدیقی کا مختصر علالت کے بعد 95سال کی عمر میں بدھ کی صبح انتقال ہو گیا۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صداؠے وقت۔۔۔7 جولائئ 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
ضلع کی مشہور و معروف شخصیت کے مالک شاہی عیدگاہ کے پیش امام شیخ الحدیث الحاج مولانا ظفر احمد صدیقی کا مختصر علالت کے بعد 95سال کی عمر میں بدھ کی صبح انتقال ہو گیا۔شاہی پیش امام کے انتقال کی خبر ملتے ہی ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والوں کی بھیڑ ان کے آبائی رہائش شہر کے محلہ ملہ ٹولہ میں امنڈ گئی۔سیاسی،سماجی،علمی،ادبی،علماء کرام سمیت تمام تنظیموں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام شہریوں نے ان کی رہائش پر پہنچ کر تعزیت پیش کر آخری دیدار کیا۔مولانا کے انتقال سے شہر کے بیشتر مسلم دکانداروں نے اپنی دکانوں کو بند کر اپنے غم کا اظہار کیا۔
واضح ہو کہ مولانا ظفر احمد صدیقی کا شما ر بڑے علما ء میں ہوتا تھا۔ انھوں نے اپنی حیات میں دین اسلام میں مسلک کو کبھی غالب نہیں ہونے دیا اور یہی وجہ رہی کہ ضلع کی تمام مساجد میں سبھی مسالک سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک دوسرے کے آئمہ مساجد کے پیچھے بلا تفریق نماز ادا کرتے ہیں۔بعض مواقع پر  حکم باللہ ان کے معجزات کا لوگ آج بھی زکر کیا کر تے ہیں ان کا تاعمر مشغلہ لوگوں کو اللہ کے حکم اور دین محمدی کی طرف رجوع کرانا رہا۔جونپور کے علاوہ بنگلہ دیش سے ان گہرہ رشتہ تھا جہاں انھوں نے دین کے کام کو کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں کو اسلام میں داخل کرا یا اور زندگی کا بیشتر وقت بنگلہ دیش میں ہی گزارا۔گزشتہ سال علیل ہونے کے بعد وہ اپنے آبائی گھر شہر کے ملہ ٹولہ میں سکونت پذیر ہو ئے اور بدھ کے روز اپنے حقیقی رب سے جا ملے۔مولانا کے انتقال کی خبر ملتے ہی ہزاروں لوگ جن میں سبھی مذہب و ملت کے لوگ شامل ہیں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر آخری دیدار کرتے ہوئے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔پسماندگان میں صرف دو بیٹاں تھی جن میں ایک بیٹی کا کچھ ماہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ ملا ٹولہ کی مسجد میں اداکرائی اور تدفین بعد نماز عشاء آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔