Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 7, 2021

ضلع ‏مجسٽریٽ ‏کا ‏تواناؠی ‏دفتر ‏کا ‏اچانک ‏معائنہ

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت۔۔۔7 جولائی 2021۔
====================================
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کے ذریعہ بدھ کے روز شہر کے لائن بازار میں واقع محکمہ توانائی دفتر کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران انھوں نے فائلوں کو بہتر طریقے سے رکھنے اور دفتر میں صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔اس دوران انھوں نے افسران کے ساتھ میٹنگ کر بجلی سپلائی سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے ضروری ہدایت کئے۔
معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت کیا کہ محکمہ بجلی کے تمام افسران صارفین کے فون صدہ فیصد اٹھانا یقینی بنائیں۔ انھوں نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر توانائی وی کے کھناکو ہدایت کیا کہ پر ورکشاپ کے ساتھ گینگ (لائن مین) کا موبائل نمبر اور نام کو ویب سایٹ پر اپلوڈ کرنا یقینی بنائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے ٹرانسفارمر اور بلنگ کا جائزہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر کے حوالے سے پہلے سے تیاری کرنی چاہئے، تاکہ دھان کو پودے لگانے اور آبپاشی کے دوران کوئی پریشانی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین کے مسائل کا صد فیصد تصفیہ کیا جائے۔ بجلی فالٹ ہونے پر شیڈول کے مطابق مسائل کو صحیح کیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ فیڈر نمبرایک پر مزید شکایات موصول ہوتی ہیں، جس کے لئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ڈویزن سوئم نجم احمد، ایگزیکٹو انجینئراول وی کے گپتا، ایگزیکٹو انجینئر بجلی ٹیسٹنگ سیکشن اول رام آدھار، ایگزیکٹو افسر گوپال سنگھ، سب ڈویزنل افسر ونود کمار،ابھیشیک سریواستو اور دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔