Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 7, 2021

ضلع ‏مجسٽریٽ/الیکشن ‏افسر ‏و ‏ایس ‏پی ‏نے ‏بلاک ‏پرمکھی ‏کے ‏الیکشن ‏کی ‏تیاریوں ‏کا ‏لیا ‏جاؠزہ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔۔صدائے وقت۔۔۔۔7 جولائی 2021۔
====================================
ضلع الیکشن آفیسر منیش کمار ورما اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار ساہنی نے بدھ کے روز سکرارا اور بخشاء بلاک میں بلاک پرمکھ کے عہدے کے الیکشن کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 
معائنہ کے دوران انھوں نے ایس ڈی ایم صدر نتیش کمار سنگھ کو ہدایت کیا کہ پرچہ نامزدگی کمرے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور گھڑی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ بیرکیڈنگ کے ساتھ ہی پارکنگ اور پینے کے پانی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی نے سی او صدر رن وجئے سنگھ کو ہدایت کیا کہ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں پہلے سے ہی ڈیوٹی لگائی جائے اور سکیورٹی سے متعلق تمام تر تیاری مکمل کی جائے تاکہ الیکشن کو پرامن اور منصفانہ طریقے سے کرایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ نامزدگی اور پولنگ کے دن بلاک کے احاطے میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات ہوں گے۔