Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 8, 2021

بلاک ‏پرمکھ ‏الیکشن۔۔۔پرچہ ‏نامزدگی ‏سے ‏قبل ‏دو ‏امیدواروں ‏میں ‏جم ‏کر ‏ہنگامہ۔۔تین ‏گاڑیوں ‏میں ‏توڑ ‏پھوڑ

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صدا ئے وقت۔۔۔ذراؠع۔۔8 جولائی 2021۔
====================================
جلاپور تھانہ حلقہ کے ریہٹی گاؤں میں بلاک پرمکھ عہدے کیلئے پرچہ نامزدگی سے قبل ہی دو امیدواروں کے حامیان نے جم کر ہنگامہ کیا۔بی ڈی سی ممبران کو لیکر دونوں امیدواروں کے حامیان کے درمیان گزشتہ دیر شب جم کر مارپیٹ کے بعد مشتعل لوگوں نے تین گاڑیوں کو بری طرح سے نقصان پہنچاتے ہوئے توڑ پھوڑ کردیا۔مارپیت میں دونوں فریق سے پانچ لوگ شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے کیراکت ممبر اسمبلی دنیش چودھری کے نمائندے لال پرتاپ سنگھ گزشتہ دیرشب اپنے آبائی رہائش پر بھاجپا امیدوار کملیش کماری کے پرچہ نامزدگی کیلئے درجن بھر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کرحکمت عملی تیار کر رہے تھے کہ اسی درمیان نصف درجن گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ آزاد امیدوار بادامہ دیوی کے کنبہ کے ممبران اپنے حامیان کے ساتھ پہنچ گئے۔الزام ہے کہ انھوں نے لال پرتاپ سنگھ پر بی ڈی سی ممبران کو اپنے گھر میں چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا سنی کرنے لگے۔معاملے خراب ہونے کے بعد دونوں فریق کے لوگوں میں مارپیٹ ہونے لگی۔مارپیٹ ہوتے ہی شور سن گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور آزاد امیدوار کے حامیان کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے توڑ پھوڑ کر دیا۔گاؤں والوں کے مطابق اطلاع کے باوجود دو گھنٹے تک پولیس کے موقع پر نہیں پہنچنے سے حالات زیادہ خراب ہو گئے۔حالانکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرتے ہوئے دونوں فریق کے پانچ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ریہٹی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔معاملے میں دونوں فریق نے پولیس کو تحریر دیکر کاروائی کی مانگ کی ہے۔