Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 8, 2021

جونپور ‏بلاک ‏پرمکھ ‏الیکشن ‏۔21 ‏بلاک ‏میں ‏سے ‏4پر ‏بی ‏جے ‏پی ‏اور ‏ایک ‏پر ‏آزاد ‏امید ‏وار ‏بلا ‏مقابلہ ‏منتخب۔۔۔16 ‏بلاکوں ‏میں ‏سماجوادی ‏اور ‏بی ‏جے ‏پی ‏کے ‏درمیان ‏سیدھی ‏لڑائی۔۔۔۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت ۔۔ذرائع۔۔۔8 جولائی 2021۔
==!!=====!!!!=!==================!!!!=====
ضلع کے 21بلاک میں پرمکھ عہدے کیلئے جمعرات کے روز برسراقتدار پارٹی بھاجپا اور سماجوادی پارٹی سمیت دیگر امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔جمعرات کے روز ہوئے پرچہ نامزدگی میں حکومت کا اثر صاف طور پر دیکھا گیا اور 21میں پانچ بلاک پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں نے اپنا پرچہ ہی نہیں داخل کیا جس سے چار بھاجپا اور ایک آزاد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہونے طے مانے جارہے ہیں جبکہ دیگر 16بلاک پر بھاجپا اور سماجوادی پارٹی کے امیدواروں میں لڑائی مانی جا رہی ہے۔ اس الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر رہنے انجہانی پارسناتھ یادو کی روایتی سیٹ برسٹھی پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار نے پرچہ ہی نہیں داخل کرنے سے لوگوں نے حیرت ظاہر کیا۔
            بلا مقابلہ منتخب تارا دیوی۔

جمعرات کے روز ہونے والے بلاک پرمکھ عہدے کیلئے پرچہ نامزدگی کی تیاری ضلع انتظامیہ نے کرتے ہوئے سخت حفاظتی بندوبست کر رکھا تھا۔مقررہ وقت ہوتے ہی بلاک پرمکھ عہدے کیلئے امیدواروں کا اپنے حامیان کے ساتھ آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور پانچ بلاک کو چھوڑ سبھی بلاک پر بھاجپا۔سپا اور آزاد امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔حالانکہ برسراقتدار پارٹی بھاجپا کے امیدواروں کے خلاف چار بلاکوں رام نگر سے تارا دیوی،برسٹھی سے انیتا شکلا،کیراکت سے سروجا دیوی اور ڈوبھی سے ودھیا دیوی کے خلاف کوئی امیدوار پرچہ نامزدگی کرنے نہیں پہنچا،اس کے علاوہ ایک بخشا بلاک پر بطور آزاد امیدوار میدان میں اترے منوج کمار یادو کے خلاف بھاجپا کے امیدوار سجل سنگھ نے اپنا پرچہ نہیں داخل کیا جس سے وہ بھی بلامقابلہ بلاک پرمکھ منتخب ہو گئے۔اس کے علاوہ کرنجا کلاں بلاک میں صوبائی وزیر مملکت گریش چندر یادو کے بھائی کی اہلیہ پونم یادو نے دو سیٹوں میں پرچہ داخل کیا۔ان کے سامنے سماجوادی پارٹی کی امیدوار گیتا یادو نے دو سیٹوں میں اپنا پرچہ داخل کیا۔مفتی گنج بلاک پر بھاجپا کی امیدوار اوشا دیوی اور سماجوادی پارٹی کی امیدوار میلا سروج نے دو سیٹوں میں پرچہ داخل کیا۔سجان گنج بلاک پر مکھ کیلئے بھاجپا کی امیدوار اوشا شکلا اور سماجوادی پارٹی کی امیدوار دپتی پٹیل نے دو سیٹوں میں پرچہ داخل کیا۔شاہ گنج سوندھی سے بلا پر مکھ کیلئے سماجوادی پارٹی کی امیدوار سریتا یادو اہلیہ منوج کمار اور بھاجپا کی امیدوار منجو سنگھ نے پرچہ داخل کیا۔مچھلی شہر بلاک پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار گوپیش یادو اور بھاجپا سے رینا پٹیل نے پرچہ داخل کیا۔اس کے علاوہ دیگر بلاک پر بھی بھاجپااورسماجوادی پارٹی کے امیدواروں کے درمیان لڑائی مانی جا رہی ہے۔